وزارت دفاع

ز مین سے فضا میں مار کرنے والی درمیانی رینج کی میزائل کا تجربہ

Posted On: 17 MAY 2019 2:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17؍مئی،بھارتی بحریہ نے  زمین سے فضا میں مارکرنے والی درمیانی رینج کی میزائل (ایم آر ایس اے ایم) کے پہلے تجربے کے ساتھ اپنی فضائی  جنگ کی صلاحیت  کو  بہتر بنانے میں ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ بھارتی بحریہ  کے جنگی جہاز  ، جو کوچی اور چنئی میں واقع ہیں،  ان کے ذریعے  مغربی ساحل پر  طویل فاصلے پر واقع  مختلف  فضائی اہداف  کو  درمیان میں روکنے کے لئے  دونوں بحری جہازوں سے  میزائل داغے گئے جبکہ ایک بحری جہاز سے  اس کارروائی کو کنٹرول کیا گیا۔ مذکورہ  میزائل کا یہ تجربہ  بھارتی نیوی ، ڈی آر ڈی او  اور  اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ذریعے  کیا گیا۔

 میزائل کا یہ کامیاب تجربہ ، گزشتہ برسوں کے دوران  تمام شراکت دارو ں کی  ٹھوس کوششوں کے نتیجے میں ہوا ہے۔ ڈی آر ڈی ایل  ، حیدر آباد  جو کہ  ڈی آر ڈی او کی تجربہ گاہ ہے، اس نے  اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز  کے اشتراک سے   مشترکہ طور پر  یہ میزائل تیار کیا ہے۔ ایم آر ایس اے ایم  ، بھارت ڈائینامکس لمیٹڈ انڈیا  کے ذریعے  تیار کیا گیا ہے۔

 زمین سے فضاء میں مارکرنے والی یہ میزائل  کلکتہ  کلاس  ڈساسٹرز  پر نصب کی گئی ہیں۔ مستقبل میں  یہ میزائل بھارتی بحریہ  کے  تمام اہم  بحری جہازوں پر نصب کی جائیں گی۔ مذکورہ میزائل کی یہ کامیابی ، جو امداد باہمی  کی بدولت ممکن ہوئی ہے، اس سے  بھارتی بحریہ  اُن بحریاؤں کے  گروپ کا حصہ بن گئی ہے ، جنہوں نے  یہ صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ اس صلاحیت سے  بھارتی بحریہ کی  جنگ میں اثر انگیزی   میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے اور یہ  دشمنوں پر  کارروائی کے دوران بالا دستی  قائم کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00107O3.jpg

 

 

U-2142



(Release ID: 1572171) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali