بھارتی چناؤ کمیشن
عام انتخابات 2019 کے مرحلہ-7 میں بہار کے 8 پارلیمانی انتخابی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے
لوک سبھا کی 8 نشستوں کے لئے ایک کروڑ 52 لاکھ 52 ہزار سے زائد رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے
انتخابی میدان میں 157 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں، ان میں 20 خاتون امیدوار بھی شا مل ہیں
بلاکسی رکاوٹ کے ووٹ ڈالنے کے لئے 15811 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 MAY 2019 11:26AM by PIB Delhi
نئی دہلی،17؍مئی،عام انتخابات کے ساتویں مرحلے میں بہار کے 8 پارلیمانی انتخابی حلقوں (پی سی) نالندہ ، پٹنہ صاحب ، پاٹلی پترا، آرا، بکسر ، سہسرام ، کاراکٹ اور جہان آباد میں 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
لوک سبھا کی ان 8 نشستوں کے لئے 20 خاتون امیدواروں سمیت 157 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ نالندہ ، پٹنہ صاحب ، پاٹلی پترا ، ٓرا ، بکسر ، کاراکٹ اور جہان آباد کی نشستیں عام پارلیمانی نشستیں ہیں، جبکہ سہسرام پارلیمانی حلقہ درج فہرست ذاتوں کے لئے مخصوص ہے۔
چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) بہار ، کے ذریعے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ان 8 پارلیمانی حلقوں میں رائے دہندگان کی کُل تعداد 15252608 ہے ۔ ان میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 8095447 ، خواتین رائے دہندگان کی تعداد 7156660 اور تیسری صنف کے رائے دہندگان کی تعداد 501 ہے۔ بہار میں اس مرحلے کے انتخابات کے لئے 15811 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

عام انتخابات کے ساتویں مرحلے میں بہار کے 8 پارلیمانی حلقوں میں انتخابات میں قسمت آزمانے والے امیدواروں اور پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد:
|
نمبر شمار
|
پارلیمانی انتخابی حلقے
|
امیدواروں کی تعداد
|
پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد
|
|
مرد
|
خواتین
|
میزان
|
|
1.
|
نالندہ
|
32
|
3
|
35
|
2,248
|
|
2.
|
پٹنہ صاحب
|
15
|
3
|
18
|
2,007
|
|
3.
|
پاٹلی پترا
|
21
|
4
|
25
|
2,050
|
|
4.
|
آرا
|
11
|
0
|
11
|
2,162
|
|
5.
|
بکسر
|
15
|
0
|
15
|
1,856
|
|
6.
|
سہسرام (ایس سی)
|
10
|
3
|
13
|
1,927
|
|
7.
|
کارا کٹ
|
22
|
5
|
27
|
1,869
|
|
8.
|
جہان آباد
|
11
|
2
|
13
|
1,692
|
|
میزان
|
137
|
20
|
157
|
15,811
|
U-2143
(ریلیز آئی ڈی: 1572170)
وزیٹر کاؤنٹر : 88