وزارت دفاع
بین الاقوامی بری فوج اسکاوٹس ماسٹرس مسابقت 2019کی میزبانی کے لئے جیسلمیرمیں تیاریاں عروج پر
Posted On:
14 MAY 2019 9:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،15؍مئی :بین الاقوامی بری فوج کے ایک حصے کے طورپر ، بین الاقوامی بری فوج اسکاوٹس ماسٹرس مسابقت کا اہتمام 24جولائی سے 17اگست 2019کے دوران کونارک کور واقع جیسلمیرکے زیراہتمام کیاجاناہے ۔ ان مقابلوں میں روس سمیت 8ممالک کی میکائزڈتوپ خانہ اسکیمیں ٹیمیں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ روس بین الاقوامی بری فوجوں کے کھیلوں کے اس شکل میں لانے والا بانی رکن ملک ہے ۔
روس کا وفد ، مندوب ممالک کے سینیئر دفاعی اور سفارتی افسران اورشخصیات نے 14اور15مئی 2019کو جیسلمیر فوجی مستقرکادورہ کیا۔ان تمام مندوبین حضرات کو جیسلمیر اورپوکھرن میں خصوصی تربیتی سہولتوں کو فراہم کرنے کا موقع فراہم کیاگیااور مختصرجانکاری بھی دی گئی ۔ افسران کی دورے پرآئی ہوئی ٹیم مجموعی انتظامات سے مطمئن نظرآئی اورا س مسابقت کے لئے عمدہ بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے منتظم کاروں کی ستائش کی ۔ روسی وفد کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل بڈی شکن البرٹ الینی وچ نے اس اعتماد کا اظہارکیاکہ بھارت تمام ترٹیموں کو اپنی اپنی صلاحیتوں کو فراہم کرنے کا موقع فراہم کرےگا اور بین الاقوامی عسکری تعاون کو طویل المدت مادی فوائد حاصل ہوں گے ۔
بین الاقوامی بری فوج اسکاوٹس ماسٹرس مسابقت کا اہتمام پانچ مراحل میں کیاجائیگا۔ جس کے دوران میدان جنگ کے منظرناموں سے متعلق میکانئزڈ پیدل فوج کے اسکاوٹس کی مجموعی صلاحیتوں کو پرکھاجائیگا۔ عسکری صلاحیتوں کو بین الاقوامی ججوں اور منصفان کا ایک پینل جج کریگا۔
یہ مسابقت عسکری تربیت کی جھلک پیش کریگی اور مقابلے میں شامل ہونےوالوں کے مابین جذبہ باہم کو فروغ دیگی۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بہترین طریقہ ہائے کارشیئرکرسکیں گے اورمندوب ممالک کے مابین عسکری اورتکنیکی تعاون کا راستہ ہموارہوگا۔ بھارت آرمی اسکاوٹس ماسٹرس مقابلے کا اہتمام پہلی مرتبہ کرنے جارہاہے، پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم اس مقابلے میں شرکت کریگی ۔
************
U-2115
(Release ID: 1572032)
Visitor Counter : 144