وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ کوپہلا اپاچی ہیلی کاپٹرسونپا گیا

Posted On: 11 MAY 2019 9:38AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11  مئی      امریکہ کے اریزونا میں واقع بوئنگ پروڈکشن فسیلیٹی میں 10 مئی 2019 کو  پہلا اے ایچ -64 ای (I) اپاچی گارڈین ہیلی کاپٹر باضابطہ طور پر ہندوستانی فضائیہ کوسونپا گیا۔ ایئر مارشل اے ایس بٹولا نے ہندوستانی  فضائیہ کی نمائندگی کی اور بوئنگ  پروڈکشن فسیلیٹی   میں منعقدہ ایک تقریب میں پہلا اپاچی قبول کیا۔ اس موقع پر امریکی حکومت کے نمائندے بھی موجود تھے۔

 

ہندوستانی فضائیہ نے امریکی حکومت اور میسرز بوئنگ لمیٹیڈ کے ساتھ ستمبر 2015 میں 22 اپاچی ہیلی کاپٹر کے لیے ایک معاہدہ پر دستخط کیا تھا۔ ان ہیلی کاپٹروں کا پہلا دستہ  رواں سال جولائی تک ہندوستان پہنچنے کی توقع ہے۔ فی الحال اس ہیلی کاپٹر کیلئے منتخب کئے گئے ایئر اور گراؤنڈ عملوں کی ٹریننگ امریکی فوج کے الاوبامہ فوجی اڈے  پر ہورہی ہے۔ یہ عملے ہندوستانی فضائیہ میں اپاچی دستے کے آپریشنل کرنے کی قیادت کریں گے۔

 

 اے ایچ -64 ای (I) اپاچی گارڈین ہیلی کاپٹرکا حصول ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کے دستوں کی جدیدکاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مستقبل میں ہندوستانی فضائیہ کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھ کر اس ہیلی کاپٹر کو تیار کیا گیا ہے ۔  یہ ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقوں میں بھی اپنی کارکردگی انجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں بالکل درست نشانہ لگا کر حملے کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے اور زمینی خطرات کے ساتھ ساتھ فضا میں بھی دشمنوں کو مقابلہ کر سکتا ہے۔اس ہیلی کاپٹر میں ڈاٹا نیٹ ورکنگ کے ذریعہ اسلحہ کے نظام کے بارے میں میدان جنگ کی تصویر لینے اوراسے  منتقل کرنے کی بھی صلاحیت ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر ہندوستانی پیدل فوج کی مستقبل میں کسی بھی مشترکہ کاروائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

   

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U-2092

 



(Release ID: 1571890) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi