وزارت دفاع
بی آر او کا 59 واں یوم تاسیس
Posted On:
07 MAY 2019 4:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7 مئی 2019/سرحدی شاہراہوں سے متعلق تنظیم(بی آر او) آج یہاں اپنا 59 واں یو م تاسیس منا رہی ہے۔ بی آر او دفاع کی وزارت کے تحت سڑک کی تعمیر کرنے والی ایک سرکردہ ایجنسی ہے۔اس کا بنیادی مقصد سرحدی علاقوں میں سڑک رابطہ فراہم کرنے یہ تنظیم شمالی اور مغربی سرحدوں سے متصل سڑکوں کی تعمیر اور اس کے رکھ رکھاؤ کو انجام دیتی ہے تاکہ فوج کی اسٹریٹیجک ضروریات کی تکمیل ہوسکے ۔یہ تنظیم 53 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکوں کے لئے ذمہ دار ہیں۔ علاوہ ازیں بی آر او نے بیرونی دوست ممالک بھوٹان ، میانمار اور افغانستان میں بھی سڑکیں تعمیر کی ہیں اس طرح سے بی آر او پورے خطے میں ہمارے اسٹریٹیجک مقاصد میں تعاون کررہی ہے۔
19-2018 میں بی آر او نے ہمارے ملک کی شمالی اور مغربی سرحدوں سے متصل علاقوں میں 991 کلو میٹر سڑکوں کے لئے راہ ہموار کی ہے، جبکہ اس نے 1965 کلو میٹر سڑکوں کی سطح کاری ، 2817 میٹر پلوں کی تعمیر اور 1778 کلو میٹر سڑکوں کی ازسرنو سطح کاری کا کام کیا ہے۔
ہمارے ملک کی سرحدوں سے متصل مجموعی اسٹرٹیجک کنکٹی ویٹی میں اضافہ کرنے کے لئے حکومت کی ہمہ جہت کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بی آر او آگے درپیش چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ حکومت کی کوششوں کے عین موافق بی آر او نے مالی قوتوں کے مناسب امداد کےساتھ ازسر نو تنظیم کاری اور آسان طریقہ کار کو اپنایا ہے ۔سرحدی شاہراہوں کی تنطیم (بی آر او ) اب محکمہ جاتی ، ٹھیکے او ر ای پی سی طریقہ کار کے ذریعہ اشتراک و تعاون سے کاموں کو انجام دے رہی ہے۔ اس طرح سے ہماری صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ ہماری مجموعی حکمت عملی اور اسٹریٹیجک مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ملک کی سرحدوں سے متصل بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، بنیادی ڈھانچے کو جدید تر بنانے اور اس کے بندوبست کی منصوبہ بندی اور عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے تمام سطح پر بی آر او اور فوجی یونٹوں /اداروں کے درمیان ضروری اشتراک و تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل برائے سرحدی شاہراہ لفٹننٹ جنرل ہرپال سنگھ نے تمام بزرگ فوجیوں اور بی آر او کے عملے کو مبارک باد دی اور بی آر او کے ہر سطح کے عملے سے زور دے کر کہا کہ وہ نئے جوش اور جذبے کے ساتھ اپنے کام کو جاری رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔م ع ۔ ج۔
U- 2064
(Release ID: 1571708)
Visitor Counter : 162