کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت ۔ امریکہ کے درمیان باہمی تجارتی میٹنگ منعقد

Posted On: 06 MAY 2019 7:53PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 07 مئی بھارت اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارتی میٹنگ گزشتہ روز نئی دلّی میں منعقد ہوئی ۔ یہ میٹنگ بھارت کی جانب سے صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو اور امریکہ کی جانب سے وہاں کے کامرس کے سیکریٹری مسٹر ولبر روز کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوئی ۔

                دونوں صدور جناب سریش پربھو اور مسٹر ولبر روز نے بھارت اور امریکہ کے درمیان باہمی تجارت کی مضبوط روز افزوں ترقی کی ستائش کی ۔ طرفین نے 2018 کے دوران اشیاءاور خدمات کے باہمی تبادلے کے اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ 12.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2017 کے 126 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2018 میں 142 بلین امریکی ڈالر ہو گیا ۔

                بھارت نے 2019 کے دوران نئی دلّی میں منعقدہ یو ایس ٹریڈ ونڈز انڈو پیسیفک بزنس فورم مشن انی شیٹیو کی ستائش کی ۔ یہ فورم ڈسٹری بیوٹروں ، نمائندگان اور شراکت داروں کو قریب لائے گا اور 8-10 مئی ، 2019 کے دوران بھارت بھر میں منعقد ہونے والی تجارتی میٹنگوں میں حصہ لے کر کاروبار بڑھانے میں معاونت کرے گا ۔

                دونوں مشترکہ صدور نے گزشتہ روز نئی دلّی میں منعقدہ نئے باہمی نجی شعبے کی قیادت میں چھوٹی تجارتی ملاقاتی پہل قدمیوں ، بھارت ۔ امریکی ایس ایم ای فورم کی میٹنگ کی ستائش کی ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے اور یہ مینوفیکچرنگ اور خدمات میں بھارت اور امریکہ کے درمیان چھوٹے اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے شعبے میں اشتراک و تعاون اور ساجھے داری کو ایک نئی راہ دکھائے گا ۔

                طرفین نے متعدد دیگر تجارتی موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کیا ۔ طرفین نے باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھاوا دینے پر رضا مندی کا اظہار کیاگیا ۔

               

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

U . 2058

iم ۔ ر ۔ ر۔.


(Release ID: 1571679)
Read this release in: English , Hindi , Bengali