وزارت دفاع

آئی این ایس رنجیت 36سال کے زریں عہدکے بعد بحریہ کے بیڑے سے سبکدوش  ہوگیا

प्रविष्टि तिथि: 06 MAY 2019 8:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،7؍مئی  : راجپوت کلاس کا تباہ کن بحری جہاز آئی این ایس ،رنجیت ، 6مئی ، 2019کو اپناایک زریں  عہد گذارکر ،بحریہ گودی واقع وشاکھاپتنم میں  بحریہ  کے تحت  منعقدہ   ایک شاندارتقریب کے  انعقاد کے بعد بیڑے سے سبکدوش ہوگیا۔اس  ڈی کمیشننگ تقریب میں بحریہ کے  افسروں  اور جہازرانوں  نے شرکت کی ،ساتھ ہی ساتھ وہ افسران بھی موجود تھے جو گذشتہ 36برسوں میں رنجیت کے اس زریں سفرسے وابستہ رہے ہیں ۔ ڈی کمیشننگ تقریب کے مہمان خصوصی پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم  وائی ایس ایم  این ایم  وی ایس ایم اے ڈی سی    (سبکدوش ) عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر، انڈمان ونکوبارجزائر تھے ۔ موصوف اس کمیشننگ عملے کاحصہ بھی رہے ہیں ۔ کمیشننگ تقریب میں کمیشننگ عملے کے 16افسران اور10جہازرانوں نے اور23سابق کمانڈنگ افسران نے حصہ لیا۔

مذکورہ بحری جہازکو 15ستمبر 1983کو کیپٹن وشنوبھاگوت نے سابق یو ایس ایس آر میں کمیشن کیاتھا اوراس بحری جہازنے 36برسوں تک ملک کی مایہ ٔناز خدمات انجام دی ہیں ۔ اس بحری جہازنے 27بحری کمانڈنگ افسران کا دور دیکھاہے اور آخری کمانڈنگ آفیسر، کپٹن وکرم سی مہرا  جنوری 2017سے اس کی کمان کررہے تھے ۔ اس بحری جہازنے اپنی کمیشننگ کی تاریخ سے 2190دنوں کا سفرکیاہے ۔ اوراس سفرکے دوران اس بحری جہاز نے 7لاکھ 43ہزارنوٹیکل مائل کا سفرکیاہے جو 37مرتبہ کرہ ٔارض کے چکر لگانے کے برابرہے اور کرہ ارض اور چاند کے درمیان جس قدرفاصلہ ہے اس کے ساڑھے تین گنا سے زیادہ ہے ۔

 یہ بحری جہاز تمام اہم بحری آپریشنوں میں سرفہرست رہاہے اوراسے مشرقی اورمغربی بحری بورڈوں کے تحت خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے ۔ آپریشن تلوار اورمختلف النوع کثیر ملکی ایکسرسائزز یامشقوں کے علاوہ یہ بحری جہازبھارتی بحریہ کاپرچم برداربھی رہاہے ۔ اوراس نے 2004میں سمندری طوفان سونامی کے بعد کے آپریشنوں میں بھی حصہ لیاہے  اور2014کے آپریشنوں میں ہدہد میں بھی  حصہ لیاہے ۔ اس بحری جہازنے ملک کی جوبیش بہاخدمات انجام دی ہیں، اس کے اعتراف میں اس بحری جہاز کو 2003اور2004اور2009اور2010میں بحریہ کے سربراہ نے یونٹ سائٹیشن کی توصیف سے نوازاتھا۔

6مئی ،2019کو اپنا دورمکمل کرنے کے بعد قومی پرچم ، بحری نشان اور کمیشننگ سے متعلق دیگرعلامات کوآخری مرتبہ آن بورڈ ظاہرکیاگیا تھا، بھارتی بحریہ کے تحت اس بحری جہازکا  تاریخی عہدزریں اس طریقے سے اختتام پذیرہوا۔ رنجیت کا یہ دور بحریہ کے تحت ختم ہوچکاہے تاہم بحریہ کے تحت رنجیت کا جوش وجذبہ ہر اس افسراورجہازراں کے دل میں موجزن رہے گا۔  جنھوں نے اس آن بورڈ بحری جہازپرخدمات انجام دی ہیں اور اس کا اصول سدارانے جائت یاجنگ میں ہمیشہ فتح یاب رہو۔ بحری سورماوں کو  آج اورآئندہ بھی حوصلہ دیتارہے گا۔

 

 

************

U-2060

 


(रिलीज़ आईडी: 1571671) आगंतुक पटल : 119
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali