سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

حکومت اور آئی آئی ٹی دہلی فضلے سے دولت پیدا کرنے والی ٹکنالوجیوں کے لئے عمدگی کا ایک مرکز قائم کرے گی

Posted On: 02 MAY 2019 6:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 02 جنوری 2019/ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 سالگرہ تقریبات کے موقع پر حکومت ہند اور دہلی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی دہلی) کے لئے پرنسپل سائنسی مشیر کا دفتر ہندوستان میں فضلہ کے بندوبست کے نفاذ کے لئے بہترین سائنس اور ٹکنالوجی کو ایک ساتھ لے آئے ہیں۔

حکومت ہند کے لئے پرنسل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون اور آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائریکٹر پروفیسر وی رام گوپال راؤ نے آج نئی دہلی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں، جس کا مقصدفضلہ سے دولت پیدا کرنے کے لئے دستیاب ٹکنالوجیوں کے استعمال کے ذریعہ فضلہ کے بندوبست کے واسطے پائیدار سائنسی اور تکنیکی حل کے نفاذ کے لئے فضلہ سے دولت پیدا کرنے والی ٹکنالوجی کے واسطے عمدگی کا ایک مرکز قائم کرنا ہے۔

فضلہ سے دولت پیدا کرنے کےمشن کو حال ہی میں منظوری دی گئی ہے۔ یہ منظوری حال ہی میں تشکیل دی گئی وزیر اعظم کی سائنس اور ٹکنالوجی اور اختراعی مشاورتی کونسل (پی ایم-ایس ٹی آئی اے سی) کے ذریعہ دی گئی ہے، جو ہندوستان کے لئے اہم سائنسی ٹکنالوجی اور اختراعی انٹروینشنز کے نفاذ، جائزے اور تشکیل کے لئے ایک مجموعی ادارہ ہے۔ اس شراکت داری سے فریقوں کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم ہوگا، جس سے فضلہ کے وسائل کی ریکوری اس کے دوبارہ استعمال اور مؤثر طور پر اسے دوبارہ تیار کرنے کے لئے مربوط طریقہ کار کو یکجا کرنا ہے۔

اس مفاہمت نامے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر پروفیسر وی رام گوپال راؤ، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی دہلی نے کہا کہ ہم نے انسٹی ٹیوٹ کے لئے ایک فوکس ایریا کے طور پر اس کی نشاندہی کی ہے اور آئی آئی ٹی دہلی میں واقع سینٹروں اور محکموں کے بہت سے فیکلٹی ممبران فضلہ کے بندوبست سے متعلق بہت سے پروجیکٹوں پر پہلے ہی کام کررہے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ تمام ممکنہ فضلے سے دولت پیدا کرنے والی ٹکنالوجیوں کو مستحکم کیا جائے اور ہندوستان کے شہروں میں اسے نافذ کیا جائے۔ پروفیسر راؤ نے کہا کہ ہمیں بہترین قسم کی پریکٹس سے سیکھنا ہے۔

آئی آئی ٹی دہلی پہلے ہی دہلی کے فضلہ کے بندوبست کے پہلوؤں میں کافی مصروف ہے اور فیکلٹی کے بہت سے ممبران فضلہ کے بندوبست کے معاملوں سے نمٹنے میں دہلی انتظامیہ کے ساتھ کافی قریب رہ کر کام کررہے ہیں۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دہلی (آئی آئی ٹی دہلی) ہندوستان کا ایک اہم تعلیمی اورتحقیقی ادارہ ہے، جہاں 550 پروفیسروں کے ساتھ عالمی نوعیت کے مختلف بیچلرس وگریجویٹ اور ریسرچ پروگرام کی پیشکش کی جارہی ہے۔ یہ پروفیسر حضرات معاشرے اور صنعت کے لئے اہم تحقیق میں مصروف ہیں۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن  ۔  ح ا ۔ ع ر  )

U. No.2027

 



(Release ID: 1571526) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Hindi