وزارت دفاع

دریائے امپھال میں غرقاب گمشدہ عملے کی تلاشی مہم میں بھارتی بحری غوطہ خور بھی جڑی

Posted On: 01 MAY 2019 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی؍یکم ؍مئی ؍ریاستی حکومت امپھال کی درخواست پر 12 بحری غوطہ خوروں اور 2 ہائیڈروگرافرس (سروے سیلرس) پر مشتمل ایک ٹیم کو آئی اے ایف  ایئر کرافٹ کے ذریعہ امپھال سے منگل کے روزشاکھاپٹنم میں ایئرلفٹ کرائی گئی۔ یہ بحریہ غوطہ خور ٹیم اپنے ہمراہ تلاشی مہم میں کام آنے والے مختلف  آلات، جن میں سوناراسکین بھی  شامل ہے، لے گئی ہے۔ یہ آلہ پانی کے اندر مختلف چیزوں کو ڈھونڈھنے میں مدد کرتا ہے۔ آج اس تلاشی مہم  کا آغاز ہوا۔ مذکورہ تلاشی ٹیم نے این ڈی آر ایف اور سول اتھارٹیوں کے ساتھ مل کر 12 عملے کے افراد میں سے 3 گمشدہ افراد کو ڈھونڈنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ  28؍ اپریل کو منی پور کے ضلع کامجونگ میں میپی تھیل آبی ذخیرے میں طغیانی کے سبب عملے کے 12 افراد کی کشتی غرقاب ہو گئی تھی اور یہ عملہ گمشدہ ہوگیاتھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن۔  ش ت  ۔ ک ا۔

U-2012

 


 


(Release ID: 1571440) Visitor Counter : 66