وزارت دفاع

ایئر مارشل ایس کے گھوٹیانے ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف ٹریننگ  کمانڈ کی حیثیت سے کمان سنبھالی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 MAY 2019 4:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 1 مئی  2019/ ایئر مارشل ایس کے گھوٹیا (وی ایس ایم) نے  ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف آف  ٹریننگ کمانڈ کی حیثیت سے  چارج سنبھال لیا ہے۔  ایئر مارشل  نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے فارغ ہیں اور انہیں   دسمبر1981 میں  ہندستانی فضائیہ کے فائٹر اسٹریم میں کمیشن ملا تھا۔ وہ  کوالیفائیڈ فلائینگ انسٹرکٹر ہیں اور ان کے پاس    انسٹرکٹر کا ایک ہزار سے بھی زیادہ گھنٹے کا تجربہ ہے۔   وہ ایئر اسٹاف کورس  ، ہائیر ایئر کمانڈ کورس  بھی کرچکے ہیں اور    ان کے پاس  دو  ماسٹر ڈگریاں ہیں ۔ انہوں نے پروقار  ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج ویلنگٹن میں   ڈائریکٹنگ اسٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

 ایئر مارشل کا   بہت سے اہم  عہدوں پر بھی   تقرر ہوچکا ہے   جن میں   ایک فائٹر اسکاڈرن   کےکمانڈنگ   افسر  ، چیف آپریشن آفیسر اور   ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ میں فارورڈ ایئر بیس کے   اسٹیشن   کمانڈر کاعہدہ    شامل ہے۔ انہوں نے اسٹاف میں کئی تقرریوں پر رہ کر خدمات انجام دی ہیں۔  جن میں  ایئر ہیڈکوارٹر   میں ڈائریکٹر انٹیلی جینس  ، ایئرہیڈکوارٹر میں پرنسپل ڈائریکٹر    ٹریننگ  (فلائنگ  ) پیرس میں   ہندستان کے سفارت خانے میں   ایئر اتاشی  ، ایئر اسٹاف انٹلی جینس کے    اسسٹنٹ چیف  ایئر آفیسر  کمانڈنگ  کوبرا گروپ کی تقرری بھی   شامل ہے۔  موجودہ تقرری سنبھالنے سے پہلے وہ    ٹریننگ کمانڈ کے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر تھے۔ اپنے بہترین کیئریر کے دوران ایئر مارشل   1994 میں  ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ڈبلیو اے سی اور 2007 میں وششٹ سیوا میڈل دیا گیا تھا۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AirMshlSKGhotia-FilephotoHNHS.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ح ا ۔ ج۔

U- 2010

 


(ریلیز آئی ڈی: 1571418) وزیٹر کاؤنٹر : 70
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali