بھارتی چناؤ کمیشن
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت چھتیس گڑھ کے 7 پارلیمانی حلقوں میں 23 اپریل ، بروز منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے
Posted On:
22 APR 2019 2:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 اپریل / لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت 23 اپریل ، 2019 ء بروز منگل کو چھتیس گڑھ کے 7 پارلیمانی حلقوں رائے پور ، بلاس پور ، درگ ، جنجگیر – چمپا ، رائے گڑھ ، کوربا اور سرگوجا میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ رائے پور ، بلاس پور ، درگ اور کوربا جنرل زمرے کے پارلیمانی حلقے ہیں ، جب کہ رائے گڑھ اور سرگوجا درج فہرست قبائل ( ایس ٹی ) کے لئے مختص پارلیمانی حلقے ہیں ۔ اسی طرح جنجگیر – چمپا پارلیمانی حلقہ درج فہرست ذات ( ایس سی ) کے لئے مختص ہے ۔ ان ساتوں پارلیمانی حلقوں میں رائے دہندگان کی کل تعداد 12713816 ہے ، جس میں 6416252 رائے دہندگان مرد ہیں ، 629699 رائے دہند گان خواتین ہیں ، جب کہ 572 رائے دہندگان دیگر ہیں ۔ ریاست میں تیسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے قائم کئے گئے پولنگ مراکز کی کل تعداد 15408 ہے ۔ اس مرحلے میں کل 123 امید وار چناؤ میدان میں ہیں ۔ تمام اسمبلی حلقوں میں صبح سات بجے سے لے کر شام 5 بجے تک پولنگ ہو گی ۔

درج ذیل گوشوارے سے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے تحت چھتیس گڑھ کے 7 پارلیمانی حلقوں میں ہونے والی پولنگ کے دوران رائے دہندگان کی کُل تعداد ، مرد رائے دہندگان، خواتین رائے دہندگان اور دیگر رائے دہندگان کے علاوہ اس مرحلے میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد اور پولنگ مراکز کی تعداد کا پتہ چلتا ہے ۔
چھتیس گڑھ کے پارلیمانی حلقے
( تیسرا مرحلہ )
|
رائے دہندگان کی کُل تعداد
|
مرد رائے دہندگان کی تعداد
|
خواتین رائے دہندگان کی تعداد
|
مخنث ووٹروں کی تعداد
|
امیدواروں کی تعداد
|
پولنگ مراکز کی تعداد
|
رائے پور
|
21,11,104
|
10,71,921
|
10,38,886
|
297
|
25
|
2343
|
بلاس پور
|
18,75,904
|
9,52,657
|
9,23,156
|
91
|
25
|
2221
|
رائے گڑھ
|
17,31,655
|
8,63,319
|
8,68,308
|
28
|
14
|
2327
|
کوربا
|
15,07,779
|
7,58,198
|
7,49,526
|
55
|
13
|
2008
|
جنجگیر – چمپا
|
18,95,232
|
9,64,113
|
9,31,094
|
25
|
15
|
2173
|
درگ
|
19,38,319
|
9,76,652
|
9,61,601
|
66
|
21
|
2183
|
سرگوجا
|
16,53,283
|
8,29,392
|
8,24,421
|
10
|
10
|
2153
|
میزان
|
1,27,13,816
|
64,16,252
|
62,96,992
|
572
|
123
|
15,408
|
|
|
|
|
|
|
|
|

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( س ش ۔ م ع ۔ ع ا ) ( 22 – 04 – 2019 )
U. No.1941
(Release ID: 1571000)
|