وزارت دفاع

بھارتی  بحریہ – ویتنام عوام کی بحریہ کے درمیان دوسری دوطرفہ مشق (آئی این –وی پی این  بی آئی ایل اے ٹی ایکس ) کااختتام

Posted On: 17 APR 2019 12:57PM by PIB Delhi

نئیدہلی18  اپریل ۔ بھارت اورویتنام کےدرمیان بڑھتی ہوئی  بحری سرگرمیوں کے  پس  منظر میں  بھارتی بحریہ نے ،  بھارتی بحریہ اور ویتنام  پیپلز بحریہ کی ، ویتنام میں کیم رن خلیج میں   /سے کچھ دور ، 13سے 16 اپریل 2019 تک ، دوسری دو طرفہ  بحری مشقیں  شروع  کی ہیں ۔  پہلی  مشقیں  ویتنام کے  دانینگ   میں 21سے  26  مئی  2018  کو  کی گئی تھیں ۔ یہ مشقیں  جنوب مشرق  ایشائی ملکوں     کے لئے  مشرقی  بیڑے کے  جہازوں کی جاری سمندر پار تعیناتی  کے حصے کے طور پر کی جارہی ہیں ۔  کپتان آدتیہ ہارا  کی کمان کے تحت  آئی این جہاز  کولکتہ اور کپتان  سری رام  امر  کی کمان کےتحت شکتی  نے  ان مشقوںمیں  حصہ لیا ، جو ایک بندرگاہ  اور ایک سمندر کے مرحلے پر مشتمل ہیں ۔

          بھارتی بحریہ  اور ویتنام  پیپلز  بحریہ نے   روائتی طور پر اپنے اچھے تعلقات   سے  ایک دوسرے کوفائدہ  پہنچایا ہے ۔سالانہ طور پر دوطرفہ    ان مشقوں کے انعقادسے   دونوں ملکوں کےدرمیان  موجودہ   مضبوط دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ  حاصل ہوگا ، جو16ستمبر کو   وزیر اعظم کے  ویتنام کے دورے کے بعد  ’’  جامع  دفاعی  شراکتداری ‘‘   کی سطح  پر لائی گئی  ۔بحریہ سے بحریہ کے درمیان تعاون   میں  آبدوز  ،  ہوابازی  اور بندرگاہی  تربیت  کے میدانوں  میں   ایک ملا جُلاتربیتی پروگرام میں شامل  ہے ۔دونوںملکوں  نے  غیر فوجی جہازوں  کی  آمدورفت سے  متعلق معلومات  کے لین دین    سے متعلق ایک معاہدے پردستخط  کئے گئے  اور معلومات کے لین دین  سے متعلق  ایک پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

          بھارتی بحریہ   - ویتنام پیپلز  بحریہ  دوطرفہ مشقیں  ،باہمی  اعتماد   ،  آپسی تال میل   کے ساتھ  کی جانے والی کارروائی نیزبھارت اور ویتنام پیپلز نیوی  کے درمیان ایک دوسرے کے   طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرانے  کے سلسلے  کو  مزید  مستحکم بنانے  کی راہ میں ایک اہم قدم ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

U-1913



(Release ID: 1570870) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi