وزارت دفاع

وزیردفاع نرملا سیتارمن نے بھارتی فضائیہ کے کمانڈروں کی کانفرنس کا افتتاح کیا

Posted On: 11 APR 2019 5:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،11؍اپریل، بھارتی فضائیہ  کے کمانڈروں کی  سال میں دو مرتبہ ہونے والی  کانفرنس  سال 2019 کی پہلی  کانفرنس آج فضائیہ کے صدر دفتر (وایو بھون)  میں شروع ہوئی۔ فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل  بی ایس دھنووا ، پی وی ایس ایم  ، اے وی ایس ایم ،  وائی ایس ایم ، وی ایم ، اے ڈی سی نے  وزیر دفاع محترمہ سیتارمن کا کانفرنس میں خیر مقدم کیا۔

وزیر دفاع نے  بھارتی فضائیہ کے کمانڈروں سے خطاب کیا۔ انہوں نے قوم کی خدمت میں   بھارتی فضائیہ  اور  اس کے  جنگی لڑاکوؤں کو  اعلی ترین پیشہ وارانہ معیار  حاصل کرنے اور  اسے برقرار رکھنے  کے لئے  فضائیہ کو مبارک باد دی۔ انہوں نے  بالاکوٹ  کے  حملوں کو  کسی رکاوٹ کے بغیر انجام دینے  اور اس کے بعد  پاکستان کی جوابی کارروائی کو ناکام بنانے کے لئے  بھارتی فضائیہ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے  گگن شکتی  2018 مشقوں  اور وائیو شکتی 2019 مشقوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے  اور  27 فروری  کو  بالاکوٹ  حملے انجام دینے میں ان کی  کامیابی  اور فضائی کارروائی  سے  اسی صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے۔

 انہوں نے بحر ہند کے خطے میں  بھارتی فضائیہ کے سرگرم رول اور  فوجی  تبادلہ خیال اور ایچ اے ڈی آر  کے ذریعے  تعلقات  مستحکم کرنے میں  فضائیہ کے رول پر زور دیا۔ انہوں نے  فضائیہ سے کہا کہ  دنیا میں  دستیاب  جدید ترین ٹیکنالوجی  کے ساتھ مستقبل پر  توجہ دیں  اور ان ٹیکنالوجیوں پر  زور دیں  جنہیں بھارت کے اندر ہی تیار کیاجا تا ہے تاکہ اس کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ اسٹریٹجک ساجھیداری ماڈل کی شکل میں  اپنے حاصل کردہ سازو سامان کے ذریعے  ملک میں  دفاعی  سازو سامان تیار کرنے  کی صلاحیتوں  میں اہم رول  ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  وہ  بھارتی فضائیہ کی اہم ضروریات سے پوری طرح واقف ہیں اور یقین دلایا کہ ایک قوم کی حیثیت سے ہمیں  ان صلاحیتوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا عملہ  ، چاہے وہ  سروس میں ہو یا ریٹائرڈ ہوں ، بھارت میں  دفاعی سازو سامان کی تیاری اور پیداوار  بڑھانے میں  وسیع  تعاون کرسکتا ہے۔ دفاعی پیداوار کی صنعت کو  ان  اثاثوں کو پوری طرح استعمال کرنا چاہئے۔ انہوں نے  بھارتی فضائیہ میں تمام اہلکاروں کو  دی جانے والی تربیت  کی زبردست ستائش کی جس کا اظہار  ونگ کمانڈر ابھینندن  کی  کارروائی  اور روئے سے بھی ہوتا ہے۔

سی اے ایس  نے  ،  کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے  خلاء  ، سائبر ، اطلاعات ، اے آئی  اور ڈرون ٹیکنالوجی  کے میدان میں  بھارتی فضائیہ کی صلاحیتوں  کو مزید فروغ دینے  پر زور دیا۔

 دو روزہ کانفرنس کے دوران  کانفرنس کے موضوع    ’’مختصر اور طویل مدت میں اپنی کارروائی کی صلاحیتوں  کو فروغ دینا‘‘  کے خطوط پر   تبادلہ خیال اور  غور وخوض کیا جائے گا۔ بھارتی فضائیہ کو  اور زیادہ جدید ترین ٹیکنالوجی والی فورس بنانے کے لئے  ہوا بازی  کے شعبے میں  جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ  بالا کوٹ  پر کامیاب فضائی حملوں اور 27 فروری  کی فضائی کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 

U-1835



(Release ID: 1570462) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi