بھارتی چناؤ کمیشن
تمل ناڈو، گوا اور کرناٹک کی ریاستی اسمبلیوں میں عارضی طور پر خالی سیٹوں کو پُر کرنے کیلئے ضمنی انتخابات کا شیڈیول پولنگ 19 مئی 2019 کو ہوگی
प्रविष्टि तिथि:
09 APR 2019 4:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی،9؍اپریل۔ تمل ناڈو، گوااور کرناٹک کی ریاستی قانون ساز اسمبلیوں میں 6 نشستیں خالی ہیں، جنہیں پُر کیاجانا ہے۔ یہ نشستیں درج ذیل ہیں۔
|
نمبرشمار
|
ریاستیں
|
اسمبلی حلقے کا نمبر اور نام
|
|
1
|
گوا
|
11-پنجی
|
|
2
|
تمل ناڈو
|
116-سولور
|
|
3
|
تمل ناڈو
|
134-اراواکروچی
|
|
4
|
تمل ناڈو
|
195-تیروپرن کندرم
|
|
5
|
تمل ناڈو
|
217-اوٹّا پڈرم(ایس سی)
|
|
6
|
کرناٹک
|
70-کُنڈگول
|
متعدد مقامی عوامل جیسے تہواروں، ووٹر لسٹوں کی تیاری، موسم کے حالات وغیرہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے کمیشن نے ان خالی اسامیوں کو بھرنے کے لئے درج ذیل پروگرام کے مطابق ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
|
انتخابی سرگرمیاں
|
شیڈیول
|
|
گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ
|
22.04.2019
(پیر)
|
|
پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ
|
29.04.2019
(پیر)
|
|
پرچہ نامزدگی کی جانچ کی تاریخ
|
30.04.2019
(منگل)
|
|
امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ
|
02.05.2019
(جمعرات)
|
|
پولنگ کی تاریخ
|
19.05.2019
(اتوار)
|
|
گنتی کی تاریخ
|
23.05.2019
(جمعرات)
|
|
جس تاریخ سے پہلے انتخابات مکمل ہونے ہیں
|
27.05.2019
(پیر)
|
الیکٹورل رول
مذکورہ اسمبلی حلقوں کے لئے الیکٹورل رولز (ووٹرلسٹ)کی تیاری کے لئے یکم جنوری 2019 کا اعتبار رکھا گیا ہے۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور وی وی پی اے ٹی
انتخابی کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم اور وی وی پیٹ کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ خاطر خواہ تعداد میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ دستیاب کرائے گئے ہیں اوران مشینوں کے ذریعے بحسن و خوبی انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے سبھی اقدامات کئے گئے ہیں۔
رائے دہندگان کی پہچان
ماضی کے طریقۂ کار کے مطابق کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ ضمنی انتخابات میں پولنگ کے وقت رائے دہندگان کی پہچان لازمی ہوگی۔ با تصویر انتخابی شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) رائے دہندگان کی پہچان کے لئے سب سے اہم دستاویز ہوگا۔ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے لئے عام انتخابات 2019 کے لئے کمیشن نے جو احکامات جاری کئے ہیں، ان کا نفاذ ان ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالتے وقت رائے دہندگان کی پہچان کے لئے کیا جائے گا۔
مثالی ضابطۂ اخلاق
لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے 10؍مارچ 2019 کو کئے گئے اعلان کے بعد ہی سبھی ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مثالی ضابطۂ اخلاق نافذ ہو چکا ہے۔ یہ مثالی ضابطۂ اخلاق سبھی امیدواروں، سیاسی جماعتوں اور متعلقہ ریاستی حکومتوں پر نافذالعمل ہوگا۔ متعلقہ ریاستوں کے ضلع کے لئے یہ ضابطۂ اخلاق مرکزی حکومت پر بھی نافذ ہوگا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ م م ۔ک ا
U- 1814
(रिलीज़ आईडी: 1570303)
आगंतुक पटल : 155