وزارت اطلاعات ونشریات
ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون پر تبادلۂ خیال کے لئے روسی وفد نے اطلاعات و نشریات کی وزارت کا دورہ کیا
ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون کے لئے سالانہ ہند – روس فورم کی تجویز
Posted On:
04 APR 2019 4:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 4 اپریل / ڈجیٹل میں ترقی ، مواصلات اور ذرائع ابلاغ کے روس کے نائب وزیر جناب ایلیکسی والن کی سربراہی میں ایک روسی وفد نے آج اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اس وفد میں ہندوستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر جناب نیکولے کُداشیو اور دیگر افراد بھی شامل تھے ۔
میٹنگ کے دوران متفقہ طور پر اس بات پر رضا مندی ظاہر کی گئی کہ میڈیا کے شعبے میں تعاون کے لئے سالانہ ہند – روس فورم کا ہندوستان اور روس میں باری باری اہتمام کیا جائے تاکہ میڈیا اور تفریحی سیکٹر میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے عمل کو منظم بنایا جا سکے ۔ ٹیلی ویژن ، نیوز ایجنسیاں ، ڈجیٹل ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارمس ، نیو میڈیا ، نیوز گیدرنگ ، پروگراموں کی مشترکہ تیاری ، متن کے تبادلے اور پیشہ ور افراد کے تبادلے کے اشتراک کے ممکنہ شعبوں کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے ۔
میٹنگ میں دونوں ملکوں کے نو جوان صحافیوں کے درمیان مضبوط رابطے پیدا کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیا ۔
تبادلۂ خیال کے دوران اطلاعات و نشریات کی وزارت میں سکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ اس سال کے آخر میں ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا گولڈن جوبلی ایڈیشن بہت سے ملکوں کو ایک موقع فراہم کرے گا کہ وہ ایک عالمی پلیٹ فارم پر اپنی تخلیق اور سینما صلاحیتوں کو پیش کریں ۔ انہوں نے فیسٹیول میں شرکت کے لئے روسی وفد کو بھی مدعو کیا ۔
روس کے نائب وزیر اعظم اور روسی وفد کے سربراہ جناب ایلیکسی والن نے روس میں ہندوستانی فلموں کی زبردست مقبولیت کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ روس میں فی الحال 24 گھنٹے کے چینل ہندوستانی فلموں کے لئے ہی وقف کئے گئے ہیں ۔ میٹنگ میں پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر جناب ششی شیکھر ویمپتی ، پی آئی بی کے پرنسپل ڈی جی جناب ستانشو کار ، اطلاعات و نشریات کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب وکرم سہائے ، دور درشن کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ سُپریا ساہو ، آل انڈیا ریڈیو کے ڈائرکٹر جنرل جناب ایف شہریار ، ڈی ڈی نیوز کے ڈی جی جناب مینک اگروال ، فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹوریٹ کے ایڈیشنل ڈی جی جناب چیتنیا پرساد اور اے آئی آر نیوز کی ایڈیشنل ڈی جی محترمہ جے پی مٹو سنگھ شامل تھیں ۔
U. No. 1770
(Release ID: 1570057)
Visitor Counter : 95