وزارت دفاع
آئی اے ایف مگ-27 (اپ گریڈ) حادثے کا شکار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 MAR 2019 3:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31/مارچ ہندوستانی فضائیہ کا مگ-27 (اپ گریڈ) طیارہ راجستھان کے ایئرفورس اسٹیشن اترلائی سے آج صبح 11 بج کر 27 منٹ پر معمول کی پرواز کے لیے روانہ ہوا۔ طیارہ جودھپور سے لگ بھگ 120 کلو میٹر جنوب میں 11 بج کر 45 منٹ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ پائلٹ کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا اور تلاش و راحت کاری ہیلی کاپٹر کے ذریعہ برآمد کیا گیا۔ پائلٹ محفوظ ہے اور ابتدائی جانچ میں کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
U. No. 1738
(ریلیز آئی ڈی: 1569895)
وزیٹر کاؤنٹر : 126