وزارت دفاع
افینڈکس-19 کا افتتاحی اجلاس 27 مارچ 2019 کو پونے میں ایک پُراثر تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
Posted On:
27 MAR 2019 7:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27؍ مارچ،افریقہ – انڈیا فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز -2019 (افینڈکس – 19) کا افتتاحی اجلاس 27 مارچ 2019 کو پونے کے آؤندھ ملیٹری اسٹیشن پر ایک پر اثر تقریب کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے دیگر معززین کے ہمراہ اختتامی تقریب میں شرکت کی ، جن میں ہندوستانی فوج کے سینئر فوجی افسران اور 17 افریقی ملکوں کے نمائندے شامل تھے۔ ان ملکوں میں بینن ، بوتسوانہ ، مصر ، گھانہ ، کینیا ، ماریشش ، موزمبیق ، نامیبیا ، نائجر ، نائیجیریا ، سینیگل، جنوبی افریقہ ، سوڈان ، تنزانیہ ، یوگینڈا، زامبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔
ہندوستانی دستے کی نمائندگی مراٹھا لائٹ اینفینٹری ( جنگی پلٹن) نے کی۔ اختتامی مشق میں مختلف قسم کی سرگرمیاں دکھائی گئیں ، جن میں شہریوں کی حفاظت ایک لڑاکا دستے کی تعیناتی ، کاررواں کا تحفظ ، گشت اور بم کو ناکارہ کرنے جیسی سرگرمیاں شامل تھیں۔ ان سرگرمیوں کی مشق 10 روزہ فوجی مشقوں کے دوران کی گئی۔ فینڈیکس - 19 میں اس میں حصہ لینے والے ملکوں کی اس صلاحیت کا اظہار کیا گیا کہ وہ انسان دوستی کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں اور اقوام متحدہ کے عہد کے تحت فوج کی قیام امن کی کارروائیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس فوجی مشق میں تین افریقی ملکوں یعنی جمہوریہ کانگو ، روانڈا اور موزمبیق نے مشاہدین کی حیثیت سے شرکت کی۔
اختتامی تقریب کے موقع پر آؤدھ ملیٹری اسٹیشن میں ہندوستان کے ایوان صنعت وتجارت کی فیڈریشن (ایف آئی سی سی آئی) کے تعاون سے ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ جنرل بپن راوت اور دیگر سینئر فوجی افسروں نے 11 زمروں کے دیسی جانکاری سے تیار کئے گئے دفاعی سازو سامان کا معائنہ کیا ، جنہیں مختلف ایجنسیوں نے تیار کیا تھا۔ ان میں اسلحہ ساز فیکٹریاں ، دفاعی اور تحقیقی ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او) سرکردہ پرائیویٹ کمپنیا ں شامل تھیں۔ ملک میں ہی تیار کئے گئے بعض جدید ترین اسلحہ نظام اور موٹر گاڑیوں کی بھی نمائش کی گئی تھی۔
اپنی اختتامی تقریب میں جنرل بپن راوت نے کہا کہ یہ مشق بڑی کامیاب رہی ہے کیونکہ شرکت کرنے والے تمام ملکوں کے فوجیوں نے بے عیب تربیتی مہارت اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے فینڈیکس – 19 کے دوران زبردست جوش وخروش اور ولولے کا اظہار کرنے پر اس میں شرکت کرنے والے ملکوں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے اختتامی تقریب کے بعد تقریب میں شرکت کرنے والے ملکوں کے فوجیوں اور ڈیفنس اتاشیوں سے بھی بات چیت کی۔
متعلقہ ملکوں کے فوجیوں کے درمیان سماجی بات چیت سے بہتر ذاتی تعلقات کو فروغ دینے اور جغرافیائی حدود سے پرے دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ فوجی مشق اس میں شرکت کرنے والے ملکوں کے مابین امن ، خیر سگالی ، بین الاقوامی بھائی چارے اور اعتماد کی اقدار کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگی۔
لفیٹیننٹ کرنل موہت ویشنو
پی آر او (آرمی)
۰۰۰۰۰۰۰۰
U-1720
(Release ID: 1569780)
Visitor Counter : 161