عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
لوک پال کے چیئرپرسن نے لوک پال کے ارکان کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 MAR 2019 12:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27؍ مارچ /
لوک پال کے چیئرپرسن جناب جسٹس پی سی گھوش نے ایک تقریب میں لوک پال کے مندرجہ ذیل ارکان کوآج ( 27 مارچ 2019 کو) عہدے اور رازداری کاحلف دلایا۔
- جناب جسٹس دلیپ بابا صاحب بھوسلے
- جناب جسٹس پردیپ کمار موہنتی
- محترمہ جسٹس ابھیلاشا کماری
- جناب جسٹس اجے کمار ترپاٹھی
- جناب دنیش کمار جین
- محترمہ ارچنا راما سندرم
- جناب مہندرسنگھ
- ڈاکٹر اندرجیت پرساد گوتم
اس تقریب میں ڈی او پی کے سکریٹری ڈاکٹر سی چندراموئلی، سینٹرل وجیلنس کمشنر جناب کے وی چودھری، انٹلیجنس بیورو کے ڈائریکٹر جناب راجیوجین اور دیگر شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔
**************
( م ن ۔ ا س ۔ ت ع (
U. No. 1683
(ریلیز آئی ڈی: 1569535)
وزیٹر کاؤنٹر : 113