وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ میں چِنوک ہیلی کاپٹروں کی شمولیت

Posted On: 25 MAR 2019 6:54PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25؍مارچ۔25؍ مارچ 2019 کو ہندوستانی فضائیہ  آئی اے ایف نے چنڈی گڑھ کے ایئرفورس اسٹیشن میں باقاعدہ طور پر سی ایچ 47 ایف (1) چِنوک بھاری سامان اٹھانے والے ہیلی کاپٹروں کو اپنے اسلحہ جات میں شامل کیا۔  ایئر اسٹاف کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، وی ایم، اے ڈی سی  نے اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس تقریب میں متعدد دیگر افسران بھی موجود تھے۔

آئی اے ایف نے ستمبر 2015 میں  15 چنوک ہلی کاپٹروں کے سلسلے میسرز  بوئنگ لمیٹیڈ کے ساتھ ایک کنٹریکٹ پر دستخط کئے تھے۔ 4 ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ وقت پر پہنچائی جا چکی ہے اور آخری کھیپ اگلے سال مارچ تک فراہم کر دی جائے گی۔ ان ہیلی کاپٹروں کو  ہندوستان کے شمالی اور  مشرقی علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔

بھاری سامان اٹھانے والے سی ایچ 47 ایف (1) ہیلی کاپٹر کی شمولیت  ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بیڑے کو جدید طرز کا  بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ا س ہیلی کاپٹر کو فضائیہ کی مستقبل کی ضرورتو ں اور اس کی  صلاحیتوں کے مطابق بنایا گیا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر میں ڈیجیٹل کاکپٹ مینجمنٹ نظام پوری طرح دیسی جانکاری سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں سامان اٹھانے  کی جدید صلاحیتیں موجود ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر مختلف نوعیتوں کا فوجی اور غیر فوجی سامان دوردراز کے علاقوں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ ج ۔ک ا

U-1669

 



(Release ID: 1569456) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Bengali