وزارتِ تعلیم

تحقیق کے لئے مضامین کے انتخاب کو محدود رکھنے کے لئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی


حکومت تحقیق میں آزادی کے اصولوں پر کاربند

Posted On: 25 MAR 2019 5:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25؍ مارچ،انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت  نے ایسی کوئی  ہدایت جاری نہیں کی ہے جس میں تحقیق کے لئے مضامین کے انتخاب کو محدود کیا گیا ہو، جیسا کہ  میڈیا کے ایک سیکشن میں اس طرح کی رپورٹیں آئی ہیں۔ حکومت تحقیق میں آزادی کے اصول پر یقین رکھتی ہے۔

پچھلے سال 11 مرکزی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی جن میں تحقیق کا کام کم ہورہا تھا۔ مذکورہ میٹنگ میں  انہوں نے  تحقیق کو بہتر کرنے کی خاطر  ایک نقشہ راہ پیش کیا تھا اور  قومی ترجیحات  سے متعلق امور  پر  زیادہ تحقیق  کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس میٹنگ کی تفصیلات  ریکارڈ کی گئی تھیں۔

حکومت  تحقیق کی سہولیات  کو بہتر بنانے اور وسیع کرنے  پر زور دیتی رہی ہے۔ حکومت نے  سوشل سائنس میں اثر انداز ہونے والی پالیسی تحقیق  (آئی  ایم  پی  آر ای  ایس ایس ) کے تحت  سماجی سائنس  کے ریسرچ پروجیکٹوں کے لئے 480 کروڑ روپے فراہم کئے ہیں۔ بنیادی سائنس کے لئے  225 کروڑ روپے  ،  ٹیکنالوجی سے متعلق تحقیق کے لئے  اثر انداز ہونے والی تحقیق  ، اختراعات اور ٹیکنا لوجی  ( آئی ایم پی آر  آئی این ٹی )  کے تحت  ایک ہزار کروڑ روپے  ، انسانی علوم میں تحقیق  کے لئے  ایس ٹی آر آئی ڈی ای  کے تحت  450 کروڑ روپے  ، تعلیمی اور تحقیقی اشتراک  کے فروغ کی اسکیم (ایس پی اے آر سی)  کے تحت کسی بھی مضمون میں  غیر ملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ  مشترکہ تحقیق کے لئے  480 کروڑ روپے  فراہم کئے ہیں۔

 

U-1667



(Release ID: 1569439) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Marathi