وزارت دفاع

وائس ایڈمرل کرم بیر سنگھ بحریہ  کےنئے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے

प्रविष्टि तिथि: 23 MAR 2019 3:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23 مارچ      حکومت نے ایسٹرن بحری کمان کے موجودہ فلیگ آفیسر کمانڈر اِن چیف  (ایف او سی –ان-سی) وائس ایڈمرل کرم بیر سنگھ کو بحریہ کا اگلا سربراہ مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری کا اطلاق 31 مئی 2019 کی سہ پہر سے ہوگا۔ بحریہ کے موجودہ سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا  اس روز سبکدوش ہو رہے ہیں۔

وائس ایڈمرل کرم بیر سنگھ کا یوم پیدائش  03 نومبر 1959 ہے۔ انہوں  نے یکم جولائی 1980 میں ہندوستانی بحریہ کی ایگزیکیٹو برانچ سے اپنی خدمت کا آغاز کیا تھا۔

تقریبا 19 سال کی اپنی سروس کے اس طویل عرصے میں ان کا تقرر  مختلف کمان، اسٹاف کی حیثیت سے ہوا ۔ وائس ایڈمرل کے سمندری کمان میں گائڈڈ میزائل ڈیسٹرائرز آئی این ایس رانا اور آئی این ایس دلّی شامل ہیں۔ انہوں نے فلیٹ آپریشن آفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی اور مہاراشٹر و گجرات خطے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ بھی رہے۔ 2017 میں ایسٹر بحری کمان کے ایف او سی –ان-سی کا عہد سنبھالنے سے قبل  وہ  پروجیکٹ سی برڈ کے ڈائریکٹر جنرل ،ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف اور  نائب بحریہ سربراہ  رہے۔

وائس ایڈمرل کرم بیر سنگھ نے ڈیفینس سروسز اسٹاف کالج ، ولنگٹن سے گریجویشن کی ہے ۔ وائس ایڈمرل کرم بیر سنگھ کو پرم وششٹ سیوا میڈل (پی وی ایس ایم) اور اَتی وششٹ سیوا میڈل (اے وی ایس ایم) سے بھی نوازا گیا ہے۔

 

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

(م ن ۔ رض۔  را(

U-1653, 

 


(रिलीज़ आईडी: 1569338) आगंतुक पटल : 87
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी