وزارت دفاع

بھارتی بحریہ ۔۔ موزمبیق میں 19 مارچ ، 2019 کو آئے طوفان ’ آئی ڈی اے آئی ‘ کے سلسلے میں پہلا راحت رساں

Posted On: 20 MAR 2019 9:56AM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 20 مارچ موزمبیق میں 15 مارچ ، 2019 کو آئے طوفان کے باعث حکومت موزمبیق کی جانب سے انسانی ہمدردی اور قدرتی آفات سے راحت فراہم کرانے کے سلسلے میں موصول در خواست کے پیش نظر ؍ سدرن انڈین اوشن میں تعینات بھارتی بحریہ کے فرسٹ ٹریننگ اسکویڈرن کے جہازوں ( سجاتا ، سارتھی اور شردُل ) کوموزمبیق کے ساحل کی جانب روانہ کر دیا گیاہے ۔ آئی این ایس سجاتا ، آئی سی جی ایس سارتھی کے ہمراہ 18 مارچ ، 2019 کی صبح کو بیرا کی بندرگاہ پر پہنچ گئے جبکہ آئی این ایس شردُل 19 مارچ ، 2019 کی صبح کو موزمبیق پہنچا اور مقامی انتظامیہ کو ضروری امداد فراہم کرائی ۔ بندر گاہ پر

پہنچنے کے بعد بھارتی بحریہ کے جہازوں نے فوری طور پر مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر راحت رسانی کا کام شروع کر دیا ہے۔
طوفان آئی ڈی اے آئی کے باعث موزمبیق کے بیرا شہر میں 15 مارچ ، 2019 کی علی الصبح مرکزی اور شمالی علاقے میں زمین کھسکنے سے بڑے پیمانے پر تباہی اورہلاکتیں واقع ہوئی ہیں ۔ ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بیرا شہر میں سب سے زیادہ تباہی اور بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے ۔ اس طرح کی بھی اطلاعات ملی ہیں بیرا بندر گاہ کے نزدیک بوزی کے مقام پر تقریباً پانچ ہزار افراد کو فوری طور پر نکالنے کی ضرورت ہے ۔ بھارتی بحریہ کی جانب سے متاثرہ افراد کو محفوظ طور پر نکالنے کا کام مقامی حکام کے تعاون اور مشورے سے جاری ہے ۔ موزمبیق کے دفاعی حکام کو انسانی بنیاد پر امداد اور تباہ کاری سے راحت دلانے کا کام خوراک ، ادویات اور کپڑوں کی فراہمی سمیت مکمل کر لیا گیا ہے ۔ پینے کے پانی کی فراہمی کے انتظامات کے لئے پیش رفت جاری ہے ۔


موزمبیق کے عزت مآب وزیر دفاع نے امدادی کام کا جائزہ لینے کے لئے بھارتی بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا ۔ بھارتی بحری جہاز سجاتا کے فرسٹ ٹریننگ اسکویڈرن کے سینئر افسر کیپٹن ورون سنگھ ، این ایم نے موزمبیق کی بحریہ کو واضح کیا کہ بھارتی بحریہ کی جانب سے انسانی بنیاد پر ہمدردی اور راحت رسانی کے کام میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ بھارتی بحریہ کے جہاز شردل پر ہیلی کاپٹر مقامی ہوائی اڈے سے کام کر رہے ہیں ۔


مقامی حکام کی جانب سے خوراک ، پانی کمبل اور دیگر ضروری امداد کی مانگ کے پیش نظر بھارتی بحری جہازوں پر طبی کیمپ قائم کئے جانے کی توقع ہے ۔ صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور بھارتی بحریہ موزمبیق میں مقامی آبادی کو تمام ضروری امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ۔


۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 1626

م ۔ ر ۔ ر۔ 



(Release ID: 1569150) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali