ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ہندوستان نے چوتھی اقوام متحدہ ماحولیات اسمبلی میں واحد-استعمال کے پلاسٹک اور پائیدار نائٹروجن مینجمنٹ کی قراردادوں کی قیادت کی

Posted On: 16 MAR 2019 1:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 مارچ      ایک اہم پہل کرتے ہوئے ہندوستان نے 11 مارچ سے 15 مارچ 2019 تک نیروبی میں چلنے والی چوتھی اقوام متحدہ ماحولیات اسمبلی (یو این ای اے)  میں واحد-استعمال کے پلاسٹک اور پائیدار نائٹروجن کے مینجمنٹ کی قراردادوں کی قیادت کی۔ یو این ای اے نے دونوں قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کیا ۔ اس سال یو این ای اے کا موضوع ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار پیداوار و استعمال کے لیے اختراعی حل’  تھا۔

ہندوستان نے یواین ای اے کی ‘‘عالمی شراکت داری: وسائل کی کارکردگی اور شمولیت والی سبز معیشت کی کلید’’  کے موضوع پر ایک اعلی سطحی اجلاس کی بھی میزبانی کی۔ اس تقریب میں اہم مالی اداروں سمیت  رکن ممالک، سول سوسائٹی کے اداروں، نجی شعبہ کے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ایک مباحثہ کا انعقاد کیا گیا جس میں جرمنی، برازیل، جنوبی افریقہ اور بین الاقوامی مالی اداروں کے سینئرمینجمنٹ کی جانب سے اعلی سطحی سفارتی شرکت ہوئی ۔سبز معیشت کی سمت میں بڑھنے کے لیے وسائل کی کارکردگی کومرکزی دھارے میں لانے اور شراکت داری اور عمل کے ذریعہ ثانوی خام مواد کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ 

اس میں یہ بات ابھر کر سامنے آئی کہ تعاون اور اس پر عمل کرنا کامیابی کی کلید ہے۔ عمل ایسا ہونا چاہیے جس میں شمولیت والی سبز معیشت ہو اور مالی اعتبار سے خود کفیل ہو ۔ اس سے نفاذ کے عمل میں مدد ملے گی جبکہ تبدیلی لانے والے پروجیکٹوں میں نجی مالی امداد کو خطرات سے پاک رکھنے کے لیے سرکاری امداد فراہم کیا جانا چاہیے۔

ہندوستان نے ‘‘سرکاری سطح پر  مالی امداد کے تئیں اضافی عہد بستگی اور زیادہ سے زیادہ ماحولیات کے لیے  مالی امداد اکٹھا کرنے کی راہ’’  کے موضوع پر ایک اعلی سطحی مباحثہ میں بھی شرکت کیا۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 (م ن ۔ رض۔  را(

U-1574,

 


(Release ID: 1568936) Visitor Counter : 222


Read this release in: English , Hindi