ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

بھارت کے کولنگ سے متعلق لائحہ عمل کا آغاز

Posted On: 08 MAR 2019 5:54PM by PIB Delhi

نئیدہلی13 مارچ ۔دنیا میں  بھارت ایسا پہلا ملک ہے ،جہاں  کولنگ سے متعلق ایک جامع  لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے ،جس میں  تمام شعبوں میں  درکار کولنگ سے متعلق ضرورتوںکو پورا کرنے کا ایک طویل مدتی خاکہ پیش کیا گیا ہے اورایسے اقدامات کی فہرست تیار  کی گئی ہے ،جن سے کولنگ کی مانگ میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔کولنگ کی ضرورت  تمام شعبوںمیں اور  یہ  اقتصادی ترقی کا ایک لازمی حصہ ہے  اور رہائشی اورتجارتی عمارتوں  ،کولڈچین ،  ریفریجریشن  ، ٹرانسپورٹ  اور صنعتوں  جیسے معیشت کے محتلف شعبوںمیں  درکار ہے ۔

          ماحولیات وجنگلات اورآب وہوا میں تبدیلی کی روک تھام کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے نئی دلی میں منعقدہ ایک تقریب میں   انڈیا کولنگ ایکشن  پلان کا اجرا کیا۔ ماحولیات کے وزیر نے کہا کہ انڈیا کولنگ ایکشن پلان (آئی سی اے پی ) کا مقصد ماحول اور سماجی اور اقتصادی  دونوںطر ح کے فائدے حاصل کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں تا ل میل  پیدا کرنا ہے۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا  ’’  آئی سی اے پی کا اصل مقصد سبھی کے لئے دیر پا کولنگ اور گرمی سے نجات فراہم کرنا ہے ۔ جس کے ساتھ ساتھ  سماج کے لئے ماحولیاتی اور سماجی اور اقتصادی فائدے اس سے  مضر صحت   گیسوں  کے  براہ راست اور بالواسطہ  اخراج میں  کمی لانے میں  مدد ملے گی۔

          وزیر موصوف نے مزیدکہا کہ انڈین کولنگ لائحہ عمل (آئی سی اے پی )سے تمام شعبوں میں  کولنگ کے تئیں  ایک مربوط  خاکہ فراہم ہوتا ہے ،جس میں 20سال کےعرصے میں کولنگ کی مانگ   میں کمی ،  ریفریجرینٹ  ترسیل ، توانائی کی کفایت شعاری میں اضافہ  اور بہتر ٹکنالوجی کے متبادل شامل ہیں۔

          انڈیا کولنگ ایکشن کا مقصد ( الف ) مختلف شعبوںمیں  38-2037 تککولنگ کی مانگ میں  20سے 25 فیصد تک  کمی کرنا ۔(ب)  ریفریجرینٹ کی مانگ میں  38-2037  تک 25سے 30 فیصدتک کمی کرنا ۔(ج) 38-2037  تک کولنگ توانائی کی ضرورتوں میں  25سے 40فیصد تک کمی کرنا۔(د) قومی اور ایس اینڈ ٹی پروگرام کے تحت تحقیق کے مخصوص  میدا ن کے طور پر کولنگ اور اس سے متعلق شعبوں کی نشاندہی کرنا۔(ہ)اسکل انڈیا مشن  کے مطابق  23 -2022 تک  سروسنگ شعبے کے ایک لاکھ ماہرین تکنیک کی تربیت اور انہیں سرٹیفکیٹ دینا ۔ان اقدامات سے  ،آب وہواکے خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے ۔

          سماج میں ماحولیات کے فائدوں  کے علاوہ مندرجہ ذیل فوائد بھی حاصل ہوں گے۔(1) سبھی کو گرمی سے نجات ۔ای ڈبلیو ایس  اور ایل آئی جی ہاؤسنگ کے لئے کولنگ کے لئے سہولیات (2)دیر پا کولنگ ۔کولنگ سے متعلق جی ایچ جی کم اخراج (3) کسانوںکی آمدنی دوگنی کرنا  ۔کولڈ چین سے متعلق بہتر بنیادی ڈھانچہ ۔کسانوں کے لئے پیداوار کی بہتر قیمت ۔ پیداوار کا کم سے کم زیاں ۔(4)  بہتر گزر بسر کے لئے ہنر مند افراد اور  ماحولیاتی تحفظ  (5) میک ان انڈیا ۔ائیر کنڈیشننگ اور اس سے متعلق کولنگ کے سازوسامان کی گھریلو مصنوعات سازی ۔(6)   کولنگ کی متبادل ٹکنالوجی پر بڑے پیمانے پر تحقیق وترقی ۔کولنگ کے شعبے میں اختراع کو فروغ دینا ۔

          کولنگ کا تعلق انسانی صحت اور پیداواریت سے بھی ہے ۔  کولنگ کو  دیر پا ترقیاتی نشانوں   سے جوڑنے کی اہمیت  کا اعتراف بخوبی کیا جاچکا ہے۔مختلف شعبوں کے مابین کولنگ اور معیشت کی ترقی میں اس کے استعمال سے کولنگ ایک اہم ترقیاتی  ضرورت  بن جاتی ہے۔آئی سی اے پی کی

ترقی   میں  بہت سے فریق شامل ہیں اور اس میں  وہ عمل بھی شامل ہے ، جس میں   مختلف سرکار ی وزارتوں  / محکموں  /تنظیموں،صنعت اور صنعت سے متعلق ایسوسی ایشنوں  ،تھنک ٹینک  ، ماہرین تعلیم  اور تحقیق وترقی سے متعلق اداروں کا احاطہ بھی کیا گیا ہے

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-1556



(Release ID: 1568722) Visitor Counter : 245


Read this release in: English , Hindi