وزارت دفاع
گائیڈیڈ پناکا کی دوہری کامیابی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAR 2019 5:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11 مارچ2019؍دفاعی تحقیق و ترقی سے متعلق ہندوستانی ادارہ(ڈی آر ڈی او)نے آج پوکھرن رینج سے کامیابی کے ساتھ گائیڈیڈ پناکا راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ اسلحہ جاتی نظام جدید ترین گائیڈنس کِٹ سے لیس ہے، جو کہ اعلیٰ ترقی یافتہ نیوی گیشن اور کنٹرول نظام پر مشتمل ہے۔ دونوں مشن کے دوران اسلحہ جاتی نظام نے مقررہ نشانے کو نہایت درستگی کے ساتھ حاصل کیا۔ٹیلی میٹری نظام نے لانچ وہیکل کی مکمل پرواز کے دوران پوری نگرانی کی۔ اس طرح مشن کے تمام مقاصد کامیابی کے ساتھ پورے ہوگئے۔
گائیڈیڈ پناکاراکٹ کو ڈی آر ڈی او کے ذریعہ اندرون ملک تیا رکیا گیا ہے۔اس سے یقینی طورپر آرٹیلری کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور وہ نہایت درستگی کے ساتھ مار کرسکے گا۔
م ن۔م ع۔ن ع
U: 1539
(ریلیز آئی ڈی: 1568582)
وزیٹر کاؤنٹر : 98