وزارات ثقافت
وزیراعظم نے اترپردیش کے گریٹرنوئیڈا میں پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی آف آرکیالوجی کا افتتاح کیا
प्रविष्टि तिथि:
09 MAR 2019 6:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10/مارچ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گذشتہ روز اترپردیش کے گریٹرنوئیڈا میں پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کا افتتاح کیا۔ انھوں نے کیمپس میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور انھیں گلہائے عقیدت بھی پیش کیے۔ بعد ازاں انھوں نے انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں دین دیال میوزیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوئیڈا مکمل طور پر تبدیل ہوچکا ہے۔ نوئیڈا اب ترقی کے لیے اور نوجوانوں کے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نوئیڈا کو اب میک اِن انڈیا کے ہب کے طور پر فروغ دیا جارہا ہے۔ اس پس منظر میں وزیر اعظم نے نوئیڈا میں مختلف الیکٹرانک کمپنیوں سمیت دنیا کی بڑی موبائل فیکٹریوں کا تذکرہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ اترپردیش کے جیور میں تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس کی تکمیل کے بعد اس سے نہ صرف لوگوں کی رہائشی زندگی سہل ہوگی بلکہ اس سے اترپردیش کو اقتصادی سہولیات بھی فراہم ہوں گی۔ وزیر اعظم نے پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ ملک کے طلبا کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ریسرچ اسکالرس کو جدید سہولیات فراہم کرائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایک نیا بھارت تیار کیا جارہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ 125 کروڑ بھارتیوں کی حمایت اور قوت کی بدولت ممکن ہوسکا ہے۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف نبردآزما فوجیوں کو سلامی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف مسلسل سخت فیصلے لیتی رہے گی۔
اس سے قبل استقبالیہ خطبے میں ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما نے مختلف بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کا افتتاح حکومت کی ترقیاتی پالیسی کا آئینہ دار ہے۔ دین دیال اپادھیائے کے خوابوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ قوم کے عظیم لیڈر کے خوابوں کی تعبیر ہیں۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس موقع پر وزارت ثقافت کو مبارک باد دی اور ریاست کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے تحفے کے لیے شکریہ ادا کیا۔
پچیس ایکڑ پر محیط اسٹیٹ آف دی آرٹ انسٹی ٹیوٹ پر 289 کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی تھری اسٹار الٹرا ماڈرن گرین بلڈنگ جدید ترین ٹیکنالوجیوں سے آراستہ ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں 1000 نشستوں پر مشتمل آڈیٹوریم، ایک اوپن ایئر تھیٹر اور ایک آرکیالوجیکل میوزیم ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی وزارت ثقافت کا ایک اکاڈمی شعبہ ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
( م ن ۔ر۔ را ۔ 10 - 03 - 2019)
U. No. 1525
(रिलीज़ आईडी: 1568470)
आगंतुक पटल : 97