مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
سورت میٹرو ریل پروجیکٹ کو حکومت کی منظوری
Posted On:
09 MAR 2019 8:45PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 10 مارچ ؍حکومت نے 40.35 کلو میٹر کی طوالت پر مشتمل دو میٹرو ریل کاریڈوروں کے ساتھ سورت میٹرو ریل پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے ۔ یہ پروجیکٹ پانچ برس کی مدت میں مکمل ہو گا اور اس کی تخمینہ جاتی لاگت 12020.32 کروڑ روپئے کا اندازہ ہے ۔
یہ پروجیکٹ شہر کے بڑے علاقے کو قابل استطاعت ، بھروسہ مند ، محفوظ اور بلا روک ٹوک مسلسل سفر کو یقینی بنائے گا ۔ اس پروجیکٹ سے حادثات ، کثافت ، سفر کے وقت ، توانائی کی کھپت ، غیر سماجی واقعات میں کمی واقع ہو گی اور ساتھ ہی ساتھ قابل تجدید ترقی کے لئے زمین کے استعمال اور شہری توسیع میں با قاعدگی آئے گی ۔ میٹرو ریل پروجیکٹ مسافرو ں ، سیاحوں ، سفر کرنے والوں اور مقامی باشندوں کو ماحول دوست اور قابل استطاعت عوامی ٹرانسپورٹ فراہم کرائے گی ۔
سرتھانا سے ڈریم سٹی لائن کے21.61 کلو میٹر طویل کاریڈور ۔1 میں 6.47 کلو میٹر زیر زمین اور بقیہ 15.14 کلو میٹر ایلییویٹیڈ کاریڈور پر مشتمل ہے ، جو کہ 20 میٹرو اسٹیشنوں سے مربوط ہو گا جس میں ( وایا سرتھانا ، نیچر پارک ، کپوڈرا ، لابھیشور چوک ایریا ، سینٹرل ویئر ہاؤس ، سورت ریلوے اسٹیشن ، مسکتی اسپتال ، گاندھی باغ ، مجورا گیٹ ، روپالی کینال ،ڈریم سٹی ) شامل ہیں ۔
بھیسن سے سرولی لائن کے کاریڈور ۔ 2 پر 18.74 کلو میٹر طویل لائن مکمل طور پر ایلیویٹیڈ ہو گی اور یہ 18 میٹرو اسٹیشنوں ( وایا بھیسن ، اگاٹ واری گورو روڈ ، پالن پور روڈ ، ایل پی سوانی اسکول ، اداجان گم ، ایکوریم ، مجورا گیٹ ، کمیلہ دروازہ ، ماگور اور سرولی ) کو جوڑے گی ۔
سورت میٹرو ریل پروجیکٹ کی دیکھ ریکھ کی سہولیات ڈریم سٹی اور بھیسن ڈپو فراہم کریں گے ۔
اس پروجیکٹ کے اخراجات حکومت ہند اور حکومت کی گجرات کی جانب سے نصف نصف کی بنیاد پر صرف کئے جائیں گے جو کہ باہمی ؍ کثیر جہتی ایجنسیوں سے قر کی بنیاد پر فراہم ہوں گے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1526
(Release ID: 1568469)
Visitor Counter : 135