ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

اسکل انڈیا مشن کے تحت خواتین پر خصوصی توجہ

Posted On: 08 MAR 2019 6:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08 ؍ مارچ،اپنے قیام سے ہی ہنر مندی کے فروغ اور سرمایہ کاری کی  وزارت نے  ہنر مندی کے فروغ کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ورک فورس میں خواتین کی  بڑھتی شراکت داری  ہماری معیشت  کو  مزید فروغ دے سکتی ہے اور اسکل انڈیا مشن  مارکیٹ سے متعلق ہنر مندیوں سے  خواتین کو مسلح کرکے  اور  سرمایہ کاری کے ذریعے  خود کفیل ہونے  کی راہ پر  انہیں گامزن کرنے کے ذریعے  اس کا راستہ ہموار کرنے کے تئیں پابند عہد ہے۔ خواتین میں ہنر مندی کے فروغ  کا راستہ ہموار کرنے  اور ان کے اندر  سرمایہ کاری  کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے  درج ذیل اقدامات کے گئے ہیں۔

صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) کے ذریعے طویل مدتی  ہنر مندی کے فروغ کی تربیت:

ملک بھر  میں  پھیلے  15 ہزار 42 آئی ٹی آئی اداروں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے  22.82 لاکھ سے زائد امیدواروں کا اندراج  (ایک سال اور دو سال کی مدت کے کاروبار میں)  کیا گیا ہے اور  اس سلسلے میں خواتین کے اندراج پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ 87799 خواتین ٹرینی  سے  173105 خواتین  ٹریننگ کی تعداد تک پہنچنے کے لئے  2014 کے مقابلے میں  2018 میں  داخلہ میں تقریبا 87 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مختصر مدتی ہنر مندی کے فروغ کی تربیت:

وزارت  کے فلیگ شپ پروگرام ، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا  کی کوشش، مناسب ہنر مندی کے ذریعے  ورک فورس میں  خواتین کی  بڑھتی شراکت داری کو  فروغ دینا ہے۔ پی ایم کے وی وائی کے تحت  اندراج  کئے گئے  اور تربیت  دئے گئے  تقریبا  50 فیصد امیدوار  خواتین ہیں۔ کُل 56  لاکھ امیدواروں میں سے یہ 50 فیصد خاتون امیدوار وہ ہیں جنہوں نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔ بازار کی مانگ کو مد نظر رکھتے ہوئے  جاب رول پر مسلسل نظر ثانی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ اسکل انڈیا حکومت کے پروگراموں آیوشمان بھارت ، سوچھ بھارت مشن  اور اسمارٹ سٹی مشن  کے ساتھ شراکت دار ہے، تاکہ ان قومی مشن سے ہنر مندی کے فروغ کی کوششوں کو جوڑا جاسکے۔

پیشگی سیکھنے  کا اعتراف کرنا (آر پی ایل):

پیشگی سیکھنے کے اعتراف کے تحت  4 لاکھ سے زائد  خواتین امیدواروں کو ہنر مندی کے مختلف شعبوں میں تربیت دی گئی ہے۔ ایک رسمی سرٹیفکیٹ کے ذریعے  اور بہتر ذریعہ معاش حاصل کرنے کے لئے انہیں وسائل فراہم کرکے  ان کی موجودہ ہنر مندیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

اپرینٹس شپ ٹریننگ:

اپرینٹس شپ ایکٹ 1961 میں کئے گئے جامع اصلاحات نے سروس شعبے میں اپرینٹیسز کے لئے  مواقع کھول دیئے ہیں۔ این ایس ڈی سی کے ذریعے اسکل انڈیا  15 مہینے کی مدت میں  7 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  50 ہزار سے زائد خواتین کو  فائدہ پہنچانے کے لئے  یو این ڈی پی  اور  سوسائٹی آف  ڈیولپمنٹ  الٹرنیٹوس  (ڈی اے) کے ساتھ  پائلٹ پروگرام کرارہا ہے۔

پالیسی اقدامات:

قومی ہنر مندی کے فروغ کی پالیسی  میں  ہنر مندی کے جامع فروغ پر  توجہ دی گئی ہے ، جس کا مقصد  بہتر معاشی پیداواریت کے لئے  خواتین کی  شراکت داری کو بڑھانا ہے۔ اس کے حصول کے لئے  خواتین کے لئے ٹریننگ  اور اپرینٹس شپ  دونوں کے لئے  اضافی بنیاد ی ڈھانچے کے قیام پر   زور دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-نا- ق ر)

U-1516


(Release ID: 1568387) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi