کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سریش پربھو مئ آئی پی آر پر جی آئی ویب سائٹ اور ٹیوٹوریل ویڈیو جاری کئے

Posted On: 08 MAR 2019 5:14PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00142AG.jpg

سریش پربھو، جی آئی ویب سائٹ کے لئے ہیکاتھون کے  ایوارڈیافتگان کو سرٹیفکیٹ دیتے ہوئے

 

نئی دہلی،08 مارچ2019؍صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے آج نئی دہلی میں اسکول کے طلباء اور جی آئی ویب سائٹ کیلئے ‘‘حقو ق املاک دانشوری’’پر ٹیوٹوریل ویڈیو کا افتتاح کیا۔زیر تبصرہ ٹیوٹوریل ویڈیو سی آئی پی اے ایم  کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔ سی آئی پی اے ایم کی آفیشل ویب سائٹ www.cipam.gov.in جو عوام کے لئے مفت دستیاب ہے پر موجود وسائل کے پول کا حصہ ہوگی۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب سریش پربھو نے کہا کہ بھارت کے وسیع جغرافیائی اور قدیم تاریخ نے تنوع اور واضح شناخت کو بڑھایا ہے اور سی آئی پی  اے ایم کو جی آئی کے ذریعے اس کے گوناگونی کے تحفظ اور اس کو فروغ دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔یہ ویب سائٹ جی آئی  کی تخلیقیت   اوررجسٹریشن کی غرض سے بھارت کے زیادہ سے زیادہ  ہنرمند دستکاروں کو درخواست دینے کے لئےترغیب دینے میں مدد کرے گا۔

وزیر تجارت  نے مزید کہا کہ جی آئی بھارت کی گہری معلومات اور ان کے مختلف صناعی کے ہنر کا مظہر ہے اور اس علم کے تحفظ سے عوام کو مختلف تقریبات کے قیام تخلیق اور اختراع پردازی کی حوصلہ افزائی کرے گا۔صنعت و تجارت کی وزارت نے ایک نیا ضابطہ وضع کیا ہے جو بھارت کو علم پر مبنی سوسائٹی میں تبدیل کردے گا۔

جناب سریش پربھو نے مزید کہا کہ بھارت نے صرف ٹی آر آئی پی ایس معاہدے پر ہی دستخط نہیں کیا ہے، بلکہ اس نے  نئے قانون بنائے ہیں اور عالمی ادارہ تجارت (ڈبلیو ٹی او)کے ٹرپس(ٹی آر آئی پی ایس) معاہدے کے ساتھ  پوری طرح ہم آہنگی کے لئے موجودہ قوانین میں ترمیم کی ہے اور گھریلو قانونی فریم ورک کو مستحکم کیا ہے۔ملک کے آئی پی آر کو تاحال بنانے کے لئے تازہ قانون بھی بنائے ہیں۔

سیل فار آئی پی آر پروموشن اینڈ مینجمنٹ (سی آئی پی اے ایم)، صنعت اور اندرون ملک تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ذریعے کوالکم (Qualcomm)کے ساتھ اشتراک میں 20 منٹ کا ٹیوٹوریل ویڈیو تیار کیا گیا ہے۔ویڈیو میں آئی پی آر جیسے پیٹنٹس، کاپی رائٹ اور  ٹریڈ مارکس کی بنیادوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

‘‘آئی پی نانی’’، بچوں میں آئی پی آر کی اہمیت کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لئے مختصر اینی میٹڈ ویڈیوز کے سلسلے میں بھارت کا پہلی املاک دانشوری (آئی پی)ماسکوٹ ہے۔آئی پی ٹیوٹوریل کو اساتذہ یا ماہرین کی کسی بھی مداخلت کے بغیر اسکولوں میں استعمال میں لایاجاسکتا ہے اور اس ایڈ کو کثیر تعداد میں اسکولوں اور طلباء تک پہنچایاجائے گا۔ اس طرح مختلف مسائل اور محدود وسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔

سی آئی پی اے ایم، ڈی پی آئی آئی ٹی ملک میں ملک گیر سطح پر آئی پی آر بیداری مہم سمیت آئی پی آر سے متعلق متعدد اقدامات کرتی رہی ہے۔ اب تک 300 سے زائد اسکولوں میں تربیتی سیشنز منعقد کئے گئے ہیں، جنہیں 12000سے زائد تک پہنچایاگیا ہے۔ان سیشنز میں پیش کش، خوبصورت پوسٹروں اور پمفلیٹ  کی شکل میں مثبت ذرائع کا استعمال کیا گیا ہے،تاکہ نوجوان نسل کو اپنے آئی پی کو سمجھنے کے علاوہ دوسروں کے آئی پی کا احترام کرنے کے بارے میں بتایاجائے۔بارہویں درجے کے کامرس کے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتاب میں آئی پی آر سے متعلق مواد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کی جی آئی کی ویب سائٹ میں بھارتیہ جی آئی سی مصنوعات کو ریاست کے اعتبار سے ان کی درجہ کے علاوہ زمرے کے اعتبار سے پیداوار کو پیش کیا گیا ہے۔ جی آئی سی کے مجاز یوزرز کی نشاندہی کے لئے ویب سائٹ میں جغرافیائی علاقے، پیداوار کی تفصیلات، انفرادیت ، تاریخ، پیداوار کا عمل اور پروسیسنگ کے عمل کو پیش کیا جاتا ہے۔اس سے بھارت کے جی آئی سی کی مارکیٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور اس طرح ان کی تجارت کاری میں مدد ملے گی۔

صنعت و تجارت کے وزیر نے اس موقع پر ڈی پی آئی آئی ٹی کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے ہیکا تھون کے ذریعے جی آئی ویب سائٹ پر کام کرنے کے لئے منتخب کئے گئے طلباء کو اسناد بھی دیں۔

ایسے طلباء جنہوں نے جی آئی ویب سائٹ پر کام کیا ہے، ان میں دیپک سنگھ، نیتانت سود، کرن کپور، کنور دیپک، رچت سنگھل، ساحل ورما، ریشبھ  ملک اور برہمدیپ سنگھ شامل تھے۔

 

م ن۔ش س۔ن ع

U: 1515


(Release ID: 1568382) Visitor Counter : 83
Read this release in: English , Hindi