نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نو جوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے کل ہند کیرم فیڈریشن کو قومی کھیل کود فیڈریشن تسلیم کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 MAR 2019 4:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 مارچ / نو جوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے کل ہند کیرم فیڈریشن ( اے آئی سی ایف ) کو قومی کھیل کود فیڈریشن کے طور پر فوری طور سے 31 مارچ ، 2019 ء تک یا دلّی ہائی کورٹ کے اِس سے متعلق فیصلے تک ، جو بھی پہلے وقوع پذیر ہو ، کی مدت کے لئے اپنی جانب سے منظوری دے دی ہے ۔ یہ منظوری اس مقصد سے دی گئی ہے کہ آئندہ منعقد ہونے والے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں بھارتی ایتھلیٹ حصہ لے سکیں ۔ اس منظوری کا مطلب یہ ہے کہ اے آئی سی ایف کو بھارت میں کیرم اسپورٹس کے فروغ کے سلسلے میں ایک بڑا کردار ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ یہ اعتراف اور اجازت ایسی ہے ، جس پر حکومت کے ذریعے ، اُس صورت میں نظر ثانی کی جا سکتی ہے ، جب آل انڈیا کیرم فیڈریشن کی جانب سے میمورینڈم آف ایسوسی ایشن پیش کیا جائے یا اس کے طریقۂ کار کے سلسلے میں سرکاری رہنما خطوط ، جن میں وقتاً فوقتاً ترمیم ہوتی رہتی ہے ، سے متعلق تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو بھی نظر ثانی کا عمل کیا جا سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ کیرم اسپورٹ کو ‘ دیگر ’ زمرے میں رکھا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 1507
(ریلیز آئی ڈی: 1568359)
وزیٹر کاؤنٹر : 75