ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت کی خواتین کو خود مختار بنانے سے متعلق اسکیمیں
Posted On:
08 MAR 2019 12:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 ؍ مارچ،ٹیکسٹائل کی وزارت نے متعدد ایسی اسکیمیں وضع کی ہیں جو ہینڈلوم اور دستکاری شعبے میں مصروف عمل خواتین کو بااختیار بناتی ہیں۔
ہینڈلوم شعبہ:
ہینڈلوم سے متعلق تیسری مردم شماری (2009-10) کے مطابق ملک میں تقریبا 43.31 لاکھ ہینڈلوم بنکرز اور اس سے جڑے ورکرز ہیں، جن میں سے 77 فیصد خواتین بنکرز اور متعلقہ ورکرز ہیں، جو کہ بنائی اور اس سے جڑے کاموں اور اپنے کنبوں کے لئے پیسے کمانے میں مصروف عمل ہیں۔ درج ذیل چار اسکیموں کے فوائد خواتین بنکروں اور ورکرز کو پہنچ رہے ہیں۔
- قومی ہینڈ لوم ترقیاتی پروگرام، جس کے درج ذیل اجزاء ہیں؛
- بلاک سطح پر کلسٹر
- ہینڈلوم مارکیٹنگ امداد
- ریاعتی قرض ؍ بنکروں سے متعلق مدرا اسکیم
- ہینڈلوم بنکروں کے لئے جامع فلاح وبہبود کی اسکیم۔
- دھاگہ سپلائی اسکیم
- جامع ہینڈلوم کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم
قومی ہینڈلوم ترقیاتی پروگرام کے تحت کارخانوں (ورک شیڈ) کی تعمیر کے لئے درج فہرست قبائل ؍ درج فہرست ذات ؍ بی پی ایل اور خواتین بنکروں کے لئے 100 فیصد سبسڈی کی سہولت ہے۔ قومی ہینڈ لوم ترقیاتی پروگرام کے جز بلاک سطح کے کلسٹر کے تحت پچھلے تین سالوں اور موجودہ سال میں ( 2015-16 تا 2018-19) 412 بلاک سطح کے کلسٹر ز کی منظوری دی گئی ہے۔ جس کے تحت خواتین مستفدین کی کوریج ایک لاکھ 71 ہزار 822 ہے۔
7 اگست 2018 کو جے پور میں منائے گئے قومی ہینڈلوم دن کے موقع پر 7 قومی ایوارڈز (کملا دیوی چٹوپادھیائے ایوارڈ) اور قومی میرٹ سرٹیفکٹ (کملا دیوی چٹوپادھیائے ایوارڈ) خواتین بنکروں کو دئے گئے۔
این آئی او ایس اور اگنو کورسز کے تحت اندراج کے لئے درج فہرست قبائل ، درج فہر ست ذات ، بی پی ایل اور خواتین بنکروں کے لئے 75 فیصد سبسڈی کی سہولت ہے۔
دستکاری کے شعبے:
دستکاری کے شعبے میں ملک میں تقریبا 7 ملین دستکار ہیں۔ پہچان پروگرام کے تحت تقریبا 25 لاکھ دستکاروں کو آئی ڈی کارڈ جاری کرنے کیلئے ان کی نشاندہی کی گئی ہے اور آج کی تاریخ تک 19.97 لاکھ آئی ڈی کارڈ پہلے ہی جائے کئے جاچکے ہیں۔ خواتین دستکاروں کی فیصد 56.07 فیصد ہے۔
خواتین کی خود مختاری کے لئے کئے گئے اقدامات اور حصولیابیاں
اپریل 2014 سے فروری 2019 تک
اسکیم کانام
|
پروگراموں؍ پروجیکٹوں کی تعداد
|
منظور شدہ فنڈ
(لاکھ روپے میں)
|
فیضیاب ہونے والے دستکار
|
فیضیاب ہونے والی خواتین دستکار
|
ریمارکس
|
بیس لائن سروے اور فنکاروں کا موبیلائزیشن (اے ایچ وی وائی)
|
520
|
5912.62
|
311983
|
109180
|
520 چلنے والے کلسٹروں میں 160 کلسٹرس سیلف ہیلپ گروپ خصوصی طور پر خواتین دستکاروں کے ذریعے چلائے جاتے ہیں
|
ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی ترقی
|
890
|
6182.3
|
34810
|
13924
|
پچھلے پانچ سالوں میں 4190 ٹول کٹس خواتین دستکاروں میں تقسیم کئے گئے ہیں
|
فروغ وسائل انسانی
|
2218
|
9896.33
|
48281
|
14484
|
گروششیہ پرمپرا جزو کے تحت 505 پروگراموں میں سے 152 پروگراموں کی منظوری پچھلے پانچ سالوں میں خواتین ماہر ٹرینروں کے لئے دی گئی ہے
|
مارکیٹنگ امداد اور خدمات
|
1186
|
17937.44
|
67216
|
13440
|
|
تحقیق اور ترقی
|
726
|
2413.62
|
18200
|
7280
|
|
میگا کلسٹر؍ آئی ڈی پی ایچ
|
14
|
22665.02
|
252695
|
90770
|
|
دستکاروں ؍ فلاح وبہبود کی اسکیم کے لئے براہ راست فوائد
|
48
|
3195.05
|
478252
|
267821
|
|
میزان
|
5602
|
68202.38
|
1211437
|
516899
|
|
دیگر بڑے اقدامات:
65 کلسٹر ز کی نشاندہی کی گئی ہے اور ضرورت پر مبنی کاموں کے ذریعے ہمہ گیر ترقی کے لئے ان کے معلمین کو نامزد کیا گیا ہے اور ان میں سے 24 کلسٹرز ( 854 ایس ایچ جی ایس) خصوصی طور پر خواتین دستکاروں کے ذریعے چلائے جارہے ہیں۔
سال 2016 سے پانچ قومی ایوارڈ اور پانچ قومی میرٹ سرٹیفکیٹ، خصوصی طور پر خواتین دستکاروں کے لئے محفوظ کئے گئے ہیں۔ اب تک 117 شلپ گرو ایوارڈ ( 13 خواتین شلپ گرو) اور ایک ہزار 193 قومی ایوارڈز (189 خواتین ایوارڈ یافتگان ) ممتاز دستکارو ں کو دئے گئے ہیں۔
سیکھنے کے مواقع کی حوصلہ افزائی کے لئے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو ) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ (این آئی او ایس) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ہیں اور کورسز خصوصی طور پر دستکاروں اور ان کے بچوں کے لئے تیار کئے جاتے ہیں، جس میں خواتین اور درج فہرست قبائل ؍ درج فہرست ذات ؍ بی پی ایل کے لئے 75 فیصد فیس کی بھرپائی کردی جاتی ہے۔
ایسے ایوارڈ یافتگان دستکار جن کی عمر 60 سال سے کم ہے، جن کی سالانہ آمدنی 50 ہزار سے کم ہے ، یعنی فی ماہ 3500 روپے ہے ان کی محتاجی کے حالات میں انہیں مالی تعاون دینے کا انتظام ہے۔ 75 خواتین ایوارڈ یافتگان دستکار مالی تعاون حاصل کررہی ہیں۔
ٹیکسٹائل کی وزارت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین دستکاروں کے لئے خصوصی مارکٹنگ پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔
سال
|
پروگرام کانام
|
پروگرام کی تعداد
|
منظورشدہ رقم
(لاکھ روپے میں)
|
فائدہ اٹھانے والی خواتین دستکار
|
2017-18
|
خواتین دستکاروں کے لئے خصوصی مارکیٹنگ پروگرام
|
10
|
14
|
400
|
2018-19
|
خواتین دستکاروں کے لئے خصوصی مارکیٹنگ پروگراموں (کاانعقاد کیا جائے گا)
(7-13 مارچ 2019)
|
11
|
14
|
550
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-نا- ق ر)
U-1499
(Release ID: 1568353)
Visitor Counter : 160