زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پی ایم ۔ کسان اسکیم سے اب تک زائد از دو کروڑ چھوٹے ؍ حاشیہ پر آئے ہوئے کسان مستفید ہوئے

Posted On: 07 MAR 2019 7:26PM by PIB Delhi


نئی دلّی ، 08 مارچ ؍ملک بھر کے تمام چھوٹے اور حاشیہ پر آئے ہوئے زمین رکھنے والے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور انہیں کھیتی پر آنے والے اخراجات برداشت کرنے کا اہل بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی گھریلو ضروریات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے یکم فروری ، 2019 سے ایک نئی اسکیم شروع کی ہے ، جس کا نام پردھان منتری کسان سمان ندھی ( پی ایم ۔ کسان ) ہے ۔ اس اسکیم کا مقصد دو ہیکٹیئر قابل کاشت آراضی رکھنے والے کر کسان کنبے کو چھ ہزار روپئے سالانہ کی رقم مہیا کرانا ہے ۔
چھ ہزار روپئے کی یہ رقم چار ماہ کے وقفے سے دو دو ہزار روپئے کی تین قسطوں میں فراہم کرائی جائے گی یہ اسکیم یکم دسمبر ، 2018 سے نافذ العمل ہے ۔ مرکزی حکومت یہ رقم حقدار کسانوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست فوائد کی منتقلی کی اسکیم کے تحت منتقل کر رہی ہے ۔ ملک بھر کے تقریباً 12.5 کروڑ کسان اس اسکیم سے مستفید ہوں گے ۔ اس اسکیم سے استفادہ کرنے والے کسانوں کی شناخت ریاستی حکومتو ں کی ذمہ داری ہے ۔
اس اسکیم کو وزیر اعظم نے روایتی طور پر 24 فروری ، 2019 کو قومی سطح پر اتر پردیش کے گورکھپور میں لانچ کیا تھا ۔اسکیم پر موثر طور پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے اور اسکیم کے تحت پہلی قسط کی ادائیگی تیزی سے کی گئی ہے ۔ تاحال زائد از دو کروڑ چھوٹے اور حاشیہ پر آئے ہوئے کسانوں کی فوائد کی منتقلی کی جا چکی ہے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1490

 


(Release ID: 1568283) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi