ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

 کابینہ نے جموں و کشمیر میں  کیرو ہائیڈرو الیکٹرک ( ایچ ای ) پروجیکٹ ( 4x156  ایم ڈبلیو ) پروجیکٹ کو منظوری دی

Posted On: 07 MAR 2019 2:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07 مارچ  / اقتصادی امور سے وابستہ کابینہ کمیٹی نے محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  جموں و کشمیر میں میسرز چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ ( میسرز  سی وی پی پی پی ایل ) کے ذریعے ( 624 میگا واٹ کے ) کیرو ہائیڈرو الیکٹرک ( ایچ ای ) پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے سرمایہ کاری منظوری  سے متعلق  اجازت دے دی ہے ۔

          یہ پروجیکٹ  4287.59 کرو ڑروپئے کی  تخمینہ لاگت سے  عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ ( جولائی ، 2018 ء کی قیمتوں کی سطح پر ) ، جس میں دورانِ تعمیر  عائد ہونے والا سود اور غیر ملکی عنصر  ( ایف سی ) بھی شامل ہے ، جو 426.16 کروڑ روپئے کے بقدر ہے اور میسرز  سی وی پی پی پی ایل میں  این ایچ پی سی  کے ذریعے مساوی سرمایہ حصص کے طور پر 630.28 کروڑ  روپئے  کا سرمایہ بھی شامل ہے  اور اس کا تعلق  کابینہ کے ذریعے پہلے سے منظور شدہ ما قبل ِ تعمیرات کی 70 کروڑ روپئے کی سرگرمیوں سمیت   کیرو ایچ ای پروجیکٹ  ( 624 میگا واٹ ) سے ہے ۔  اس کے ساتھ ہی ساتھ پاکل ڈل ایچ ای پروجیکٹ کو بھی  عملی جامہ پہنانے کی منظوری دی گئی ہے ۔

          میسرز سی وی پی پی پی ایل ، این ایچ پی سی ، جموں و کشمیر  ریاستی بجلی ترقیات کارپویشن ( جے کے ایس پی ڈی سی  ) اور پی ٹی سی کے زمرے میں شامل ایک مشترکہ کاروباری کمپنی ہے ، جن کی مساوی سرمایہ حصص  شراکت داری اور شیئر ہولڈنگ بالترتیب  49  فی صد ، 49 فی صد اور 2 فی صد ہے ۔

          یہ پروجیکٹ  جموں و کشمیر کے ضلع  کشت واڑ کے تحت دریائے چناب پر واقع ہے ۔  گہری ترین  بنیاد کے ساتھ  135 میٹر بلند کنکریٹ کی  قوت ثقل پر مشتمل باندھ  کی تعمیر  ، 4 سرکلر ، 5.5 میٹر کی داخلی لمبائی والے پریشر شافٹ  ، جو 316 میٹر سے 322 میٹر کی طوالت پر مشتمل  ہوں گے  ، ایک زیرِ زمین پاور ہاؤس  اور  ٹیل ریس کی 4 سرنگیں  ، گھوڑے کی نعل کی شکل میں  ، 7 میٹر قطر والی 165 سے 190 میٹر کی  دیگر تعمیرات بھی اس میں شامل ہیں ۔

          یہ پروجیکٹ  شمالی گرڈ کے لئے از حد درکار بجلی فراہم کرے گا اور  جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں کی ترقی کے عمل کو مہمیز کرے گا ۔ اس پروجیکٹ کے بارے میں توقع کی جاتی ہے کہ یہ   ساڑھے چار برسوں کی مدت میں مکمل  ہو گا ۔

          کیرو ایچ ای پروجیکٹ  دریا کے جاری رہتے ہوئے عملی جامہ پہنائی جانے والی اسکیم کے تحت ہی تعمیر ہو گا اور اس کا ڈیزائن سندھو ندی پانی سے متعلق معاہدے  1960 کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے ،  جس کی تنصیبی صلاحیت 624 میگا واٹ  ( 4x156 میگا واٹ ) کے بقدر ہے ۔ یہ پروجیکٹ  90 فی صد قابلِ انحصار برس میں 2272.02 ایم یو بجلی پیدا کرے گا ۔

پس منظر

          اس پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد  وزیر اعظم نریندر مودی نے  3 فروری ، 2019 ء کو رکھا تھا ۔

               

 

U. No. 1469

 



(Release ID: 1568071) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali