ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

مرکزی سرکاری دائرۂ کار کی صنعتوں سے کلیدی سرمایہ نکاسی سے متعلق ضوابط  اور میکنزم   کو کابینہ کی منظوری   

Posted On: 07 MAR 2019 2:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07 مارچ  / اقتصادی امور سے وابستہ کابینہ کمیٹی نے محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں   مرکزی سرکاری دائرۂ کار کی صنعتوں سے کلیدی سرمایہ نکاسی کے تمام معاملات میں  اپنائے جانے والے متبادل میکنزم  کے سلسلے میں درج ذیل امور سے متعلق اختیارات تفویض کئے جانے کو خصوصی طور پر  کلیدی  سرمایہ نکاسی  کے لئے منظور ی دے دی ہے ۔

  1. متعلقہ حصص کی مقدار ، جو واپس لئے جانے ہیں ، ان کی فروخت کا طریقہ اور   ان کی قیمتوں کا تعین  یا  اس طرح کی قیمتوں کے تعین کے لئے اصولوں / رہنما خطوط کی تشکیل اور  کلیدی شراکت داروں / خریداروں کا انتخاب ؛ شرائط اور ضوابط ، جن کا تعلق فروخت سے ہو گا نیز
  2. متعلقہ امور اور  دیگر موضوعات  کے سلسلے میں سی جی ڈی  تجاویز کے سلسلے میں  ان کی مدت  اور وقت کا تعین کرنے ، قیمت کا تعین کرنے ، شرائط و ضوابط ، جن کا تعلق فروخت سے ہو ، ان کا تعین کرنے کا عمل ۔

 

اس کے نتیجے میں تیزی سے فیصلہ لینے کا عمل مکمل ہو سکے گا اور سی پی ایس ای یعنی مرکزی سرکاری دائرۂ کار کی صنعتوں سے سرمایہ نکاسی کے معاملے میں سی سی اے کی کثیر پہلوئی منظوریاں حاصل کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی ۔

 

 

U. No.1448

 



(Release ID: 1568070) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi , Marathi