ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے قرض کے بوجھ سے نڈھال تھرمل پاور پروجیکٹوں کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے اعلی اختیاراتی کمیٹی (ایچ ایل ای سی) کی مخصوص سفارشات کی جانچ کے لئے وزراء کے گروپ کی سفارشات کو منظوری دی

Posted On: 07 MAR 2019 2:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 مارچ 2019،     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ای اے)  کی میٹنگ میں  قرض کے بوجھ سے نڈھال تھرمل پاور پروجیکٹوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی (ایچ ایل ای سی) کی مخصوص سفارشات کی جانچ کے لئے وزرا کے گروپ (جی او ایم) کی سفارشات کو منظوری دے دی۔

سی سی ای اے  نے جی او ایم کی جن اہم سفارشات کو منظوری دی ہے ان میں قلیل مدتی پی پی اے کے لئے کول لنکج فراہم کرنا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ذریعہ ادائیگی نہ کرنے کے سبب بجلی خرید معاہدہ (پی پی اے) کے ختم ہونے کی صورت میں استعمال کے لئے موجودہ کول لنکج کی اجازت دینا،  پہلے سے اعلان شدہ لنکج کے لئے نوڈل ایجنسی کے ذریعہ بڑے پیمانے پر بجلی کی خرید کرنا، مرکزی / ریاستی سطح کے بجلی  پروڈیوسروں بجلی کے ایگریگیٹر کے طور پر کام کرنا، بجلی کے شعبے کے لئے اسپیشل فارورڈ ای ۔نیلامی  کے لئے کوئلے کی مقدار میں اضافہ کرنا، ایک طے شدہ وقفے پر کول لنکج  کی نیلامی کرنا، کوئلے کی کم سپلائی  کا لیپس ( ضائع) نہ ہونا۔ اے سی کیو کا تعین ، کارکردگی کی بنیاد  پر کرنا، لیٹ پیمنٹ سر چارج یعنی ایل پی ایس کی ادائیگی لازمی بنانا، پی پی اے/ ایف ایس اے/ ایل ٹی او اے، این سی ایل ٹی کے بعد کے منظر نامے کا رد نہ ہونا اور سی او ڈی پر عمل نہ ہونے کے سبب پی پی اے کا رد نہ ہونا شامل ہیں۔ ان سفارشات کے نفاذ کے ساتھ ہی تھرمل پاور شعبے کو متاثر کرنے والے بہت سے مسائل کا حل نکل آنے کا امکان ہے۔

پس منظر:

حکومت ہند نے قرض کے بوجھ سے نڈھال تھرمل پاور پروجیکٹوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے کابینہ سکریٹری کی صدارت میں اعلی اختیاراتی کمیٹی (ایچ ایل ای سی) تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی نےتھرمل پاور شعبے کے قرض کے بوجھ کو دور کرنے کے لئے سفارشات کی تھیں اور اپنی رپورٹ 18 نومبر کو سونپ دی تھی۔ ایچ ایل ای سی کی رپورٹ وزارت توانائی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ اس کے بعد حکومت نے ایچ ایل ای سی کی مخصوص سفارشات کی جانچ کے لئے وزرا کا گروپ (جی او ایم) تشکیل دیا تھا اور اس کے بعد اس کے  تبصروں (کمنٹس) کو کابینہ کے زیر غور بھیج دیا تھا۔ اس کے بعد جی او ایم نے  ایچ ایل ای سی کی زیادہ تر سفارشات کو مان لئے جانے کی سفارش کی   تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔م م ۔ن ا۔

U- 1464



(Release ID: 1568008) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali