ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

مرکزی کابینہ نے اترپردیش میں 1320 میگا واٹ صلاحیت والے خورجہ سپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے نفاذ کو منظوری دی

Posted On: 07 MAR 2019 2:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 مارچ 2019،     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں آج اترپردیش کے  بلند شہر ضلع میں  11089.42 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 2x660 میگاواٹ کی صلاحیت والے خورجہ سپر تھرمل پاور پلانٹ  (ایس ٹی پی پی )  اور مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں امیلیا کوئلہ کان کے لئے سرمایہ کاری کو منظوری  دی گئی۔

اس پروجیکٹ کا نفاذ 1587.16 کروڑ روپے کی لاگت سے ہوگا۔ اس پروجیکٹ کا نفاذ  ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لمیٹیڈ کے ذریعہ کیا جائے گا جو کہ حکومت ہند کی وزارت توانائی کے تحت آنے والی ایک منی رتن سی پی ایس یو ہے۔

خورجہ ایس ٹی پی پی  فی اکائی 660 میگاواٹ کی صلاحیت والی دو اکائیوں کے ساتھ سپر کریٹکل ٹکنالوجی پر مبنی ہوگا۔ یہ ماحول کے تحفظ کے لئے جدید ترین اخراج کنٹرول ٹکنالوجی سے لیس ہوں گے ۔یہ اعلی صلاحیت کے حامل پلانٹ ہوں گے اور بجلی کی پیدوار کے لئے ایندھن کی کم مقدار کا استعمال کریں گے۔ امیلیا کوئلہ کان، وزارت کوئلہ حکومت ہند کے ذریعہ جنوری 2017 میں ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لمیٹیڈ کو الاٹ کی گئی تھی۔ خورجہ ایس ٹی پی پی سے شمالی خطے میں اور خاص طور پر اترپردیش میں بجلی کی قلت میں کمی آئے گی جو پہلے ہی پروجیکٹ سے 60 فیصد بجلی کی خرید کے لئے ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لمیٹیڈ کے ساتھ بجلی خرید معاہدے پر دستخط کرچکا ہے۔مستفید ہونے والی دیگر ریاستوں میں اتراکھنڈ، راجستھان، ہماچل پردیش اور دلی شامل ہیں۔

اس پروجیکٹ سے بڑی تعداد میں بالواسطہ بلاواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مغربی اترپردیش کے بلند شہر ضلع اور دیگر قریبی اضلاع  کی جامع ترقی ہونے کا امکان ہے۔ خورجہ ایس ٹی پی پی  24۔2023 سے فائدہ پہنچانا شروع کردے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔م م ۔ن ا۔

U- 1450


(Release ID: 1568002) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Hindi , Bengali