سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

اترپردیش کوایک لاکھ کروڑ سے زائد مالیت کے شاہراہوں کے پروجیکٹ ملیں گے


جناب راجناتھ سنگھ کل لکھنؤ - کانپور ایکسپریس وے سمیت 80 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
ریاست میں تقریباً دو ہزار کروڑ روپئے مالیت کے نمامی گنگے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائیگا اور سنگ بنیاد بھی رکھا جائیگا

Posted On: 06 MAR 2019 5:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔06؍مارچ۔مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ  کل اترپردیش کے لکھنؤ میں 1,10,154 کروڑ روپئے مالیت کے قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ کل وہاں 1969.57 کروڑ  روپئے سے زائد مالیت کے  نمامی گنگے پروگرام کے تحت متعدد کاموں کا افتتاح کریں گے/ سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیر موصوف کے ہمراہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، جہازرانی اور آبی وسائل ، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی صفائی کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور  اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی ہوں گے۔

جن قومی شاہراہوں کاافتتاح کیا جائیگا ان میں این ایچ-56 پر لکھنؤ – سلطان پور سیکشن  کی چار لینوں والی شاہراہ  بنانا، لکھنؤ رنگ روڈ کے کرسی روڈ – ایودھیا روڈ سیکشن  پر شاہراہوں کو چار لینوں والی بنانا ، این ایچ-233 پر گھاگھرا برج سے بودھنپور سیکشن  کو چار لینوں والی بنانا، این ایچ-29 ای  پر دو لینوں والی سونولی – گورکھپور سیکشن کے  پشتے کے ساتھ چوڑی کرنا، این ایچ -28 سی کے  دو لینوں والے بارہ بنکی- جرول روڈجنکشن کو کنارے پر پشتہ کے ساتھ چوڑی کرنا، این ایچ-233 پر دو لینوں والی رودولی – بستی سیکشن کو پشتے کے ساتھ چوڑی کرنا،این ایچ-730 اے  پر  55 کلو میٹر کے سیکشن  کو دو لینوں کے ساتھ پشتے بنانا، این  ایچ۔730 کے پیلی بھیت- پورنپور سیکشن کو پشتے کے ساتھ دو لینوں والی بنانا ، این ایچ 730 پر پورنپور- کھتار سیکشن  کو پشتے کے ساتھ دو لینوں والی بنانا اور این ایچ730 پر سیسیا – نان پاڑا سیکشن  کی مرمت اور تعمیر نو شامل ہیں۔

جناب راجناتھ سنگھ لکھنؤ – کانپور ایکسپریس وے کی تیاری کے لئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ دوسرے پروجیکٹوں میں آئی آئی ایم  کراسنگ پر  فلائی اوور کی تعمیر، این ایچ31 اے پر غازی پور- پھپھنا- ماجھی گھاٹ  روڈ کی تعمیر ، مختلف شاہراہوں پر روڈ سیفٹی کیلئے  فلائی اوور، بائی پاس، ایف او بی، انڈر پاس کی تعمیر ، این ایچ -530متھرا – ہاتھرس – بدایوں روڈ کی چار لینوں کی تعمیر ، این ایچ-91 پر چار لینوں والے  علی گڑھ- کانپور روڈ کی  5 پیکیجوں میں تعمیر، این ایچ 232 اے پر چار لینوں والے انّاؤ – لال گنج روڈ کی تعمیر ، این ایچ-2 پر  چھ لینوں والی چکیری (کانپور) – پریاگ راج روڈ کو چوڑا کرنا، وہ ریاست میں  امیٹھی بائی پاس کی تعمیر اور شاہراہوں کے  اہم سیکشنوں کی تعمیر اور انہیں چوڑا کرنے کیلئے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس موقع پر  متعدد پروجیکٹوں کیلئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹیں (ڈی پی آر) پیش کی جائیں گی۔

 وزیر موصوف نمامی گنگے پروگرام کے تحت متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے جن میں  260.86 کروڑ روپئے کی لاگت سے پریاگ راج میں  214.88 کلو میٹر  کے سیوریج نیٹ ورک بچھانا، گڑھ مکتیشور میں 46.51 کروڑ روپئے کی لاگت سے 9 ایم ایل ٹی صلاحیت کے 2 ایس ٹی پی سمیت 69 کلو میٹر کا سیور نیٹ ورک  بچھانا،  80.66 کروڑ روپئے کی لاگت سے قنوج  میں  98.5  کلو میٹر کا سیور نیٹ ورک بچھانا اور  13 ایم ایل ڈی ، ایس ٹی پی کام اور 48.45 کروڑ روپئے کی لاگت سے بلند شہر میں 21.03 کلو میٹر سیور نیٹ ورک بچھانا اور 4ایم ایل ڈی   ،ایس ٹی پی کی تعمیر شامل ہے۔ ان تمام پروجیکٹوں میں گھروں سے سیور کاپانی یکجا کیا جائے گا اور انہیں براہ راست ایس ٹی پی تک پہنچایا جائے گا۔

گنگا ندی ، جمنا ، رام گنگا اور کالی ندی  کے اصل دھارے پر کئی پروجیکٹوں کیلئے سنگ بنیاد رکھا جائےگا ، ان پروجیکٹوں میں  مرزا پور میں  نالیوں (ڈرینس) کو درمیان میں کاٹنا اور ان کا رُخ بدلنا (آئی اینڈ ڈی) اور  17 ایم ایل ڈی – ایس ٹی پی   کا کام، غازی پور میں   نالیوں کا آئی اینڈ ڈی اور  17 ایم ایل ڈی – ایس ٹی پی کاکام  اور  گنگا ندی  پر 419.36 کروڑ روپئے کے پروجیکٹ لاگت سے  کُل ایس ٹی پی کی صلاحیت کو 73 ایم ایل ڈی  تک لانا شامل ہے۔ جمنا ندی پر شروع کیے جانے والے پروجیکٹوں میں  اٹاوہ میں  ڈرینوں  کی آئی اینڈ ڈی اور 21 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی  کام اور فیروز آباد میں  21 ایم ایل ڈی  کی صلاحیت کے کُل ایس ٹی پی کے ساتھ  ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی اور  191.68 کروڑ روپئے کی لاگت کے پروجیکٹ شامل ہیں۔ گومتی ندی پر  جون پور میں  ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی اور 30 ایم ایل ڈی  - ایس ٹی پی کام ، سلطان پور میں  ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی  اور 7 ایم ایل ڈی  اور ایس ٹی پی کاکام اور  لکھنؤ  میں   ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی اور 40 ایم ایل ڈی – ایس ٹی پی کے کام کے علاوہ 42 ایم ایل ڈی- ایس ٹی پی  کی مرمت شامل ہے جس  میں  ایس ٹی پی کُل صلاحیت 87 ایم ایل ڈی ہے اور پروجیکٹ پر کُل لاگت  568.93 کروڑ روپئے کی آئے گی۔ اس کے علاوہ  بریلی  میں  رام گنگا ندی کے ساتھ ساتھ ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی  اور 63 ایم ایل ڈی، ایس ٹی پی کاموں کیلئے   سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور کالی ندی پر  کاس گنج  میں ڈرینوں کی آئی اینڈ ڈی اور 15 ایم ایل ڈی ، ایس ٹی پی کاکام ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ش س ۔ع ن

U- 1416


(Release ID: 1567686)
Read this release in: English , Hindi