سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

وزیر اعظم تمل ناڈو میں کل 5010 کروڑ روپے کے شاہراہوں سے متعلق پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

प्रविष्टि तिथि: 05 MAR 2019 5:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،05  مارچ2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل تمل ناڈو میں 5010 کروڑ روپے کے قومی شاہراہوں سے متعلق 5 پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم ویلور، تھروونا ملائی اور ویلوپورم اضلاع میں  پڑنے والے قومی شاہراہ-38(پہلے قومی شاہراہ-234) کے 122 کلو میٹر طویل سیکشن کی دوہری کاری اور تروپور ضلع میں قومی شاہراہ -381 کے 32 کلو میٹر طویل سیکشن کی 4لین کاری کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم ویلو پورم، کڈالور، اریالور اور تھنجاوُر اضلاع میں قومی شاہراہ-36(پہلے قومی شاہراہ-45 سی) کے 116.5 کلو میٹر طویل وکراونڈی-سیتھیاتھوپ-چولاپورم-تھنجاوُر سیکشن کو 4 لین میں تبدیل کئے جانے کے کام ، کانچی پورم اور ویلور اضلاع میں قومی شاہراہ -48(پہلےقومی شاہراہ-4) کے 36 کلومیٹر طویل کریپٹئی-ولاجپیٹ سیکشن کو 6 لین میں تبدیل کرنے کے کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم ویلور ضلع میں قومی شاہراہ -75(پہلے قومی شاہراہ-234) پر موجودہ گڈیاتھم بائی پاس اور ویلور  بائی پاس کے موجودہ کیریج وے کو مضبوط کرنے اور فٹ پاتھ سمیت 2 لین  والی سڑک کی تعمیر کے کام کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ان پروجیکٹوں سے کئی طرح کے فائدے ہوں گے، جن میں کاربن کے اخراج میں کمی، تیز اور محفوظ سفر ، سفر میں لگنے والے وقت میں کمی اور ایندھن کی بچت جیسے فوائد شامل ہیں۔

 

 

م ن۔م م۔ن ع

U: 1399


(रिलीज़ आईडी: 1567570) आगंतुक पटल : 73
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Malayalam