پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت

سوچھ بھارت گرامین کی آزادانہ تصدیق نے اس با ت کو پختہ کیا ہے 96فیصد سے زیادہ دیہی ہندوستان کے گھروں میں بیت الخلا کا استعمال ہوتا ہے

Posted On: 05 MAR 2019 3:02PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔05؍مارچ۔سوچھ بھارت مشن گرامین (ایس بی ایم- جی) کے لئے عالمی بینک کے تعاون پروجیکٹ کے تحت  ایک آزاد  ویری فکیشن ایجنسی  (آئی وی اے) کے ذریعے 19-2018 میں کرائے گئے ۔   دیہی صفائی ستھرائی کے سالانہ قومی سروے  میں یہ پایا گیا ہے کہ دیہی ہندوستان میں  96.5 فیصد  گھروں میں   بیت الخلاء کا استعمال ہوتا ہے۔  دیہی صفائی ستھرائی کے  سالانہ قومی سروے (این اے آر ایس ایس) نے یہ  بھی  تصدیق کی ہے کہ 90.7 فیصد گاوؤں کو  کھلے میں رفع حاجت سے پاک کا درجہ  دیا گیا ہے اور مختلف  ضلعوں ، ریاستوں کے ذریعے  کھلے میں رفع حاجت سے پاک  کے طور پر  ان کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ سروے  نومبر 2018 اور فروری 2019 کے درمیان کرایا گیا تھا اور اس کے  تحت ہندوستان کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے 6136 گاوؤں میں 92040 مکانوں کااحاطہ کیا گیا ۔ این اے آر ایس ایس  19-2018 کی اہم تحقیقات  حسب ذیل ہیں۔

  •  سروے کی مدت کے دوران  93.1 فیصد گھروں  میں  بیت الخلاء پائے گئےہیں (نومبر 2018 میں ایس بی ایم  جی ایم آئی ایس کے مطابق  پچھلے سال کی اسی مدت کے دوارن تعداد 96 فیصد تھی)
  • 96.5لوگ جنہیں بیت الخلاء تک رسائی حاصل تھی ان کا استعمال کیا۔
  • 90.7فیصد گاؤں، جنہیں  کھلے میں رفع حاجت  سے پاک (او ڈی ایف) کے طور پر  قرار دیا گیا تھا اورتصدیق کی گئی تھی  ، اب  او ڈی ایف کے طور پر تصدیق کردی گئی ہے۔  باقی گاوؤں میں بھی تقریباً 93فیصد صفائی ستھرائی  کووریج تھی۔
  •  95.4 فیصد گاوؤں کا سروے کرایا گیا جہاں    کم  بکھرا ہوا  اور ٹھہرا ہوا پانی پایا گیا۔

آئی وی اے  نے اپنی  تحقیقات  ایکسپرٹ ورکنگ گروپ  کو پیش کی۔ یہ گروپ    این اے آر ایس ایس   کی فروگزاشت کیلئے تشکیل دیا گیا تھا جو عالمی بینک  یونیسیف واٹر ایڈ بل اور ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن انڈیا سینیٹیشن کولیشن  ، نیتی آیوگ اور اعداد وشمار  پروگرام کے نفاذ کی وزارت سمیت مختلف تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل  ہے۔ ایکسپرٹ ورکنگ گروپ نے  سروے راؤنڈ2 ( پچھلے سال کے این اے آر  ایس ایس 2018-2017 کے بعد 2019 کے لئے)  سروے  کی تکمیل کو اطمینان بخش پایا۔ اس سال  کے بعد آئی وی اے نے  اپنی عبوری   تفصیلی نتائج رپورٹ پیش کی اور  خام ڈاٹا  ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کو پیش کی اور اسے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئی ہے۔

اکتوبر 2014 میں اس کے شروع ہونے کے بعد سے ایس بی ایم  جو دنیا کا سب سے بڑا صفائی ستھرائی کا پروگرام ہے ، نے لاکھوں عوام کا رویہ بدل دیا ہے۔ یہ رویہ ٹوائلٹ کی رسائی اور استعمال  کے سلسلے میں ہے۔ ایس بی ایم کے شروع ہونے کے بعد سے  تقریباً 500 ملین لوگوں نے کھلے میں رفع حاجت کرنا چھوڑ دیا ہے۔  ا س پروگرام کے شروع ہونے پر 550 ملین سے کم ہوکر آج  50 ملین سے بھی کم ایسی تعداد ہے جو کھلے میں رفع حاجت کرتے ہیں۔ 9کروڑ سے زیادہ بیت الخلاء دیہی  ہندوستان میں اس مشن کے تحت بنائے گئے ہیں ، 55 لاکھ سے زیادہ گاؤں اور 615 ضلعوں کو  کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا گیا ہے اور  30 ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دیا گیا ہے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ح ا۔ع ن

U-1386



(Release ID: 1567523) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Hindi , Marathi