مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
کانپور کے شہری پبلک ٹرانسپورٹ کنکٹوٹی کو فروغ
کابینہ نے ، کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کو منظوری دی
23.785 کلو میٹر لمبے آئی آئی ٹی نوبستہ کوریڈور میں 8زیر زمین اور 14 زمین سے اوپر اسٹیشن تعمیر ہوں گے
پروجیکٹ کی لاگت 11076.48 کروڑ روپئے، تکمیل 5 برسوں میں
Posted On:
28 FEB 2019 10:45PM by PIB Delhi
نئیدہلی۔28؍فروری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ اس پروجیکٹ میں دوکوریڈور ہوں گے جو کانپور کے اہم مقامات اور کلسٹر علاقوں کو جوڑیں گے۔ میٹرو ریل نظام کے نفاذ سے گاڑیوں کے ٹریفک میں کمی آئے گی اور آلودگی بھی کم ہوگی۔ میٹرو ریل نظام سے ٹرانزٹ پر مبنی فروغ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس سے میٹرو کوریڈور کے نزدیک رہائشی اور تجارتی عمارتوں کی تعمیر میں تیزی آئے گی۔
خصوصیات:
کانپور میٹرو ریل پروجیکٹ کی اہم خصوصیات ہیں:
- آئی آئی ٹی۔ نوبستہ کوریڈور کی لمبائی 23.785 کلو میٹر، زیر زمین اور زمین کے اوپر اسٹیشنوں کا قیام۔ اسٹیشنوں کی کل تعداد 22۔
- زرعی یونیورسٹی ۔بارا،8 کوریڈور کی لمبائی 8.60 کلو میٹر
- پروجیکٹ کی لاگت 11,076.48کروڑ روپئے۔
- پروجیکٹ کی تکمیل 5برسوں میں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔شت۔ع ن
28-02-2019
U-1348
(Release ID: 1567123)
Visitor Counter : 114