صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کابینہ نے ایمس، نئی دہلی کے ماسٹر پلان کے نفاذ کو منظوری دی

Posted On: 28 FEB 2019 10:35PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔28؍فروری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں، مرکزی کابینہ نے اصولی طور پر نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کو عالمی پیمانے کی میڈیکل یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کیلئے اپنی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات:

  • ماسٹر پلان میں تعمیر نو کے ذریعے کافی بڑے علاقے صاف کرنے پر غور کیا گیا ہے نیز عمودی توسیع اور زمین کے بہتر انتظام کے ساتھ  ادارے کی زمین کو آئندہ 20 برس تک استعمال کو زیر غور رکھا گیا ہے۔
  • یہ بھی تجویز رکھی گئی ہے کہ ایمس، نئی دہلی کے انفراسٹرکچر یعنی مریضوں کی دیکھ بھال (پیشینٹ کیئر) ، ٹیچنگ ، ریسرچ، ایڈمنسٹریشن اور سپورٹ خدمات کے ایسٹ انصاری نگر (مین) کیمپس اور ایسٹ انصاری نگر (مین کیمپس)  کے ٹراما سینٹر ایکسٹینشن (نئے راج نگر) کیمپس کی تعمیر نو کی جائے اور اسے مستحکم کیا جائے۔

فوائد: اس پروجیکٹ کے ذریعے مریضوں کو اعلیٰ قسم کی ماہر اور جدیدترین اور مربوط یعنی ایک ہی احاطے میں تمام طرح کی جانچ خدمات، فیزیوتھیریپی، آپریشن سے متعلق بازآبادکاری اور پیشہ ورانہ ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ اس سے مریضوں کی اسمارٹ موبلیٹی  اور رسائی کو بھی ممکن بنایا جاسکے گا۔ اس کے ذریعے مریضوں کو اعلیٰ قسم کی ریسرچ اور کلینکل خدمات بھی مہیا کرائی جاسکیں گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔شت۔ع ن

28-02-2019

U-1345


(Release ID: 1567120) Visitor Counter : 46
Read this release in: English , Tamil