سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
کابینہ نے غیر مداخلتی ارضیاتی سروے اور تحقیقات کرنے کے لئے بھارت اور ناروے کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی
Posted On:
28 FEB 2019 10:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 فروری ۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی سربراہی میں کابینہ نے ارضیاتی سروے کرے اور تحقیقات کرنے کے لئے بھارت اور ناروے کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے جس پر پچھلی تاریخ سے عمل ہوگا۔ مفاہمت نامے پر چھ ستمبر 2018 کو دستخط کئے گئے تھے۔
فائدے۔یہ مفاہمت نامہ ملک میں خصوصاً شمال مشرقی خطے میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی مزید ترقی اور بہتری کےلئے پیش رفت سرگرمیوں پر کام کرنے کےلئے ایک میکانزم کو آسان بنانے کے واسطے نیشنل ہائی ویز اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ اور ناروے جیو ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اوسلو کے درمیان اشتراک کو لازمی بناتا ہے۔
یہ ارضیاتی سروے کا غیر مداخلتی طریقہ ہندستان میں پہلی بار استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ ٹکنالوجی دنیا بھر میں بہت کم کمپنیوں /اداروں کی طرف سے فراہم کی جارہی ہے اور ناروے جیو لوجیکل انسٹی ٹیوٹ ان میں سے ایک ہے۔ ناروے جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مفاہمت نامے میں کلیدی سرنگوں کی تعمیر کے لئے جاری بہت سے پروجیکٹوں کے معاملے میں تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری ہوسکے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ح ا ۔ ج۔
U- 1341
=
(Release ID: 1567103)
Visitor Counter : 87