صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کابینہ نے طبی مصنوعات کی ضابطہ بندی کے شعبے میں امداد باہمی پربھارت اور ارجنٹینا کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 FEB 2019 11:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 فروری 2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے طبی مصنوعات کی ضابطہ بندی کے شعبے میں امداد باہمی پر بھارت اور ارجنٹینا کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی ہے۔
فوائد:
مفاہمت نامے پر منظوری سے دونوں ملکوں کے درمیان انضباطی پہلوؤں کو بہتر طورپرسمجھنے کا راستہ ہموار ہوگااور ارجنٹینا کے لئے بھارت کی طبی مصنوعات کی برآمدگی میں اضافے اور عالمی سطح پر بہتر تال میل پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
م ن۔ن ا۔ن ع
U: 1321
(ریلیز آئی ڈی: 1567080)
وزیٹر کاؤنٹر : 93