ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

‘‘پردھان منتری جے آئی۔ وی اے این یوجنا’’ کو کابینہ کی منظوری

لگنوسیلولوزک بایو ماس اور دیگر قابل احیا ایندھن کے استعمال والےمربوط بایو ایتھنول پروجیکٹوں کے لئے مالی امداد

Posted On: 28 FEB 2019 10:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28 فروری 2019،           وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت  والی اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے  لگنوسیلولوزک بایو ماس اور دیگر قابل احیا ایندھن کے استعمال والے مربوط بایو ایتھنول پروجیکٹ کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئے  ‘‘پردھان منتری  جے آئی۔ وی اے این یوجنا (جیو ایندھن۔ واتا وارن انوکول فصل اوشیش نوارن) یوجنا’’ کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

مالی اثرات:

جے آئی۔ وی اے این یوجنا کی سال 19۔2018 سے 24۔2023 کی مدت تک کے لئے 1969.50 کروڑ روپے کے کل مالی خرچ کے ساتھ مدد کی جائے گی۔ 1969.50 کروڑ روپے کے اسکیم فنڈ میں سے 12 کمرشیل پروجیکٹوں کی مدد کے لے 1800 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، 10 ڈیمونسٹریشن پروجیکٹوں کی مدد کے لئے 150 کروڑ روپے اور باقی ماندہ 9.50 کروڑ روپے سینٹر فار ہائی ٹکنالوجی (ایس ایچ ٹی) کو انتظامی چارج کے طور پر مہیا کرائے جائیں گے۔

تفصیلات:

اس یوجنا کے تحت 12 کمرشیل پیمانے کے اور 10 ڈیمونسٹریشن پیمانے کے سیکنڈ جنریشن (2جی) ایتھنول پروجیکٹوں کو دو مرحلے میں افادی فاصلے کی سرمایہ کاری (وی جی ایف) مہیا کرائے جائیں گے۔:

(ا) مرحلہ ۔1 (19۔2018 سے 23۔2022 تک): جس میں چھ کمرشیل پروجیکٹوں اور پانچ ڈیمونسٹریشن پروجیکٹوں کی مدد کی جائے گی۔

(ب) مرحلہ۔2 (21۔2020 سے 24۔2023 تک): اس میں باقیماندہ 6 کمرشیل پروجیکٹوں اور 5 ڈیمونسٹریشن پروجیکٹوں کی مدد کی جائے گی۔

  • اسکیم میں 2 جی ایتھنول سیکٹر  کو ترغیب دینے اور کمرشیل پروجیکٹوں کے قیام نیز اس شعبے میں تحقیق و ترقی کی رفتار بڑھانے کے لئے  معقول ماحولیاتی نظام بناکر اس نئی ابھرتی صنعت کی مدد پر  توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
  • ای بی پی پروگرام کے تحت حکومت کے ذریعہ زور طے کئے  گئے اہداف کی مدد کے علاوہ اسکیم سے درج ذیل  فوائد حاصل ہوں گے۔

(ا) بایو ایندھن کے ساتھ حیاتیاتی ایندھن  کے متبادل تلاش کرکے  ایندھن کی برآمدات پر انحصار  کو کم کرنے کے حکومت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا۔

(ب) حیاتیاتی ایندھن کی  ترقی پسندانہ آمیزش / متبادل کے ذریعہ گرن ہاؤس گریسز (جی ایچ جی) کے اخراج  کو کم کرنے کے اہداف کو حاصل کرنا۔

(ج ) بایو ماس / فصلوں کے باقیات کے  جلنے سے  ماحولیات کو لاحق تشویشات کو دور کرنا اور شہریوں کی صحت کی حالت کو بہتر بنانا۔

(د) کسانوں کو ان کے زرعی باقیات کے زیاں کے لئے  پرکشش آمدنی مہیا کرکے کسانوں کی آمدنی کو بہتر بنانا

(ہ) 2 جی ایتھنول پروجیکٹوں اور بایو ماس سپلائی چین میں دیہی اور شہری روزگار کے مواقع پیدا کرنا۔

(و) غیر خردنی بایو ایندھن جیسے بایو ماس اور شہری فضلات  وغیرہ کے  ڈھیر  کو ٹھکانے لگاکر سووچھ بھارت مشن میں تعاون کرنا۔

(ز) دوسری جنریشن کے  بایو ماس کو ایتھنول ٹکنالوجیوں میں بدلنا۔

  • آئل مارکٹنگ کمپنیوں کو ای بی پی پروگرام کے تحت ایتھنول کی آمیزش  کے فیصد میں مزید اضافہ کرکے اسکیم کے استفادہ کنندگان کے ذریعہ ایتھنولکی پیداوار کرنا۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے 2022 تک  پٹرول میں 10 فیصد تک ایتھنول کی آمیزش کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ حکومت کی کوششوں کے باوجود  ایتھنول کی زیادہ قیمت اور ایتھنول کی خریداری کے نظام کی سہل کاری وغیرہ جیسے اقدامات  کے ساتھ سال 18۔2017 کے دوران  تقریباً 150 کروڑ لیٹر ایتھنول کی  اب تک کی سب سے زیادہ خریداری ہوئی ہے جو کہ  ملک گیر پیمانے پر 4.22 فیصد  تک آمیزش کے لئے کافی ہے۔ اس لئے متبادل راستہ یعنی بایو ماس اور دیگر فضلات سے حاصل ہونے والے دوسری جنریشن (2جی) ایتھنول پی بی پی پروگرام کی دستیاب اور سپلائی کے بیچ کے فرق کو دور کرنے کے لئے وزارت کے ذریعہ درآمد کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں پردھان منتری جے آئی۔ وی اے این یوجنا   ملک میں 2 جی ایتھنول کی صلاحیت پیدا کرنے کے  قدم کے طور پر شروع کی گئی ہے اور اس نئے شعبے میں سرمایہ کاری کو متوجہ کررہی ہے۔

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت ایک تکنیکی ادارہ سینٹر فار ہائی ٹکنالوجی  (سی ایچ ٹی) اسکیم پر عمل  درآمد کرنے والی ایجنسی ہوگی۔ پروجیکٹ کے ڈیولپر نے اسکیم کے فوائد حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں  پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی سائنسی مشاورتی کمیٹی  (ایس اے سی)  کے ذریعہ جائزے کے لئے اپنی تجویز پیش کرنی ہوگی۔ ایس اے سی  کے ذریعہ سفارش کردہ پروجیکٹوں کو پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری  کی صدارت والی اسٹیئرنگ کمیٹی منظور کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

  م ن۔ش س۔ن ا۔

 

U- 1330



(Release ID: 1567037) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Marathi , Bengali