نیتی آیوگ

اے ٹی ایل اسکولوں میں خلاقیت بڑھانے کی غرض سے نیتی آیوگ کے اٹل اختراعاتی مشن کے شراکت داروں کی ایڈوب کے ساتھ شراکت


یہ شراکت داری بچوں کو پورے ملک میں اٹل اختراعاتی تجربہ گاہوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے عمدہ قسم کا سافٹ ویئر فراہم کرے گی

Posted On: 27 FEB 2019 5:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 27 فروری / نیتی آیوگ کے تحت اٹل اختراعاتی مشن ( اے آئی ایم ) اور ایڈوب نے آج ایک  اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹ ( ایس او آئی ) پر دستخط کئے ہیں ، جس کا مقصد  ملک بھر کی اٹل  اختراعاتی تجربہ گاہوں میں ڈجیٹل خواندگی  اور خلاقانہ ہنر مندی کو فروغ دینا ہے ۔

          مذکورہ ایس او آئی پر  نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت کی موجودگی میں  اٹل اختراعاتی مشن کے مشن ڈائریکٹر راما ناتھن  رمانن  ، بریان لمکن ای وی پی اور  ڈجیٹل میڈیا کے جی ایم ، ایڈوب اور  ایڈوب ساؤتھ ایشیا کے مینجنگ ڈائریکٹر   کلمیت باوا نے دستخط کئے ۔

          ایڈوب اٹل اختراعاتی تجربہ گاہوں سے متعلق پہل قدمی کے تحت 100 اسکولوں کو  اپنی سرپرستی میں لے گا ۔ مزید براں ، ایڈوب اے ٹی ایل میں  ڈجیٹل دِشا پروگرام نافذ کرے گا ، جس کے تحت  اے ٹی ایل کو ایڈوب اسپارک پریمیم  کے مفت لائسنس فراہم کرائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس کا آغاز 2018 ء میں ہوا تھا ، ایڈوب ڈجیٹل پروگرام کا مقصد  خلاقانہ فکر اور ٹیکنا لوجی پر مبنی تدریس کے مابین تال میل پیدا کرنا ہے ۔  اس اشتراک کے تحت ، جو اے آئی ایم کے ساتھ ہونا ہے ،  بچوں اور اساتذہ کو یعنی ان اسکولوں سے متعلق  ان افراد کو نیز برادریوں کو خلاقانہ تدریسی وسائل کا فائدہ حاصل ہو گا اور اس کے ذریعے وہ نئے عہد کی ہنرمندی سے روشناس ہو سکیں گے اور  موجودہ ڈجیٹل عہد میں  بااختیار بن سکیں گے اور مستقبل کی کامیابیاں حاصل کر سکیں گے ۔

          خلاقانہ اوزار اور ہنر مندی  سے روشناس کراکے ، جو اے ٹی ایل کا عنصر ہیں ، یہ اشتراک  لازمی ڈجیٹل ہنر مندی اور  متعلقہ ساز و سامان بھارت کے اسکولی  بچوں کو فراہم کرے گا اور وہ  نیو انڈیا کے نو جوان اذہان کو خلاقانہ روشنی سے منور کریں گے ۔

          اے آئی  ایم  حکومت ہند کی ایک فلیگ شپ پہل قدمی ہے ، جس کا مقصد ملک میں اختراعات اور صنعت کاری کو فروغ دینا ہے ۔ اے آئی ایم کے ایک حصے کے طور پر اے ٹی ایل ادارے  5000  سے زائد اسکولوں میں ملک بھر میں قائم کئے جا رہے ہیں  ، جہاں درجہ 6 سے لے کر 12 ویں تک کے طلبا مسائل کا حل نکالنا سیکھتے ہیں اور اختراعاتی ہنر مندی حاصل کر تے ہیں  ۔ یہ وہ طلبا تھری ڈی پرنٹر ، روبوٹکس ،  چھوٹے سائز کے الیکٹرانک ساز و سامان ،  اختراعاتی ٹیکنا لوجیوں کے توسط سے مسائل کا اختراعاتی حل نکالنا سیکھتے ہیں ۔ انہیں آئی او ٹی اور پروگرامنگ سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے ۔ اساتذہ کی دیکھ ریکھ میں  وہ از خود کرکے سیکھنے کے راستے پر  لگائے جاتے ہیں ۔ اس کے لئے انہیں کِٹ فراہم کرائے جاتے ہیں ۔

          اٹل اختراعاتی تجربہ گاہ اس فلسفے پر مبنی ہے کہ  ملک بھر کے نو جوانوں میں اختراعاتی صلاحیتوں کی شناخت کرکے انہیں اجاگر کیا جائے ۔ اسی کوشش کے تحت اے آئی ایم نے صنعت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ الگ الگ نوعیت کی شراکت داری کی ہے ۔ اس طرح کے اشتراک سے مستقبل کی ہنر مندیوں میں کوالٹی کے لحاظ سے اضافہ ہوا ہے اور اے ٹی ایل ایکو نظام کی ڈجیٹل  صلاحیت بھی بڑھی ہے ۔

          اٹل اختراعاتی مشن پوری سرگرمی سے مستقبل کے نیو انڈیا میں صنعت کاری کا جذبہ  اور سائنٹفک مزاج پید اکرنے کے لئے کوشاں ہے۔ مختلف  اقدامات مثلاً اے ٹی ایل کمیونٹی ڈے ،  ٹیچر ٹریننگ اجلاسات ، اے ٹی ایل میراتھن ، طلبا اختراعاتی پروگرام ،  ٹنکر فیسٹ وغیرہ کے توسط سے اے آئی ایم نے بڑی کامیابی سے طلبا ، اساتذہ ، سرپرستوں ، والدین اور یہاں تک کہ حکومت کو ریاستی اور مقامی سطح پر  سائنسی ہنر مندی بڑھانے ، ڈجیٹل خواندگی اور خلاقیت کو فروغ دینے کے وسیع تر عمل میں شامل کر لیا ہے ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔    ع ا  )      ( 27 – 02 – 2019 )

U. No. 1271

 



(Release ID: 1566577) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi