بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای وزارت کا تکنیکی تعاون اور آؤٹ ریچ پروگرام

Posted On: 27 FEB 2019 3:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 فروری / انتہائی چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت ، کل  28 فروری ، 2019 ء کو نئی دہلی میں ٹیکنا لوجی  سپورٹ اینڈ آؤٹ  ریچ ( ٹیک شاپ ) پر ایک پروگرام منعقد کرنے جا رہی ہے ۔ اس پروگرام  کا مقصد  ایم ایس ایم ای  کو دستیاب  جدید ترین  ٹیکنا لوجی سے متعلق اختراعات کے بارے میں واقف کرانا اور  اس سے متعلق تعلیم  کو فروغ دینا  نیز  مقابلہ آرائی  اور مواقع  پیدا کرنے میں ٹیکنا لوجی کے رول   کی اہمیت کو سمجھانا  ہے ۔ ملک میں متعدد  ریسرچ اور ڈیولپمنٹ  ادارے ، پائیدار  اور مستحکم ترقی کے لئے  ایم ایس ایم ای  سے متعلق جدید  تکنیکوں کو فروغ دینے میں مشغول ہیں ، جو کم قیمت پر مہیا  کرائی جا سکیں ۔ ٹیک سوپ ، ایم ایس ایم ای  وزارت کی ایک اہم پہل ہے ، جس کا مقصد ریسرچ اور ڈیولپمنٹ  اداروں اور ایم ایس ایم ای  کے درمیان خلاء کو پُر کرنا ہے تاکہ وہ  جدید  ترین ٹیکنا لوجیز  کا استعمال  کر سکیں اور گلوبل ویلیو چین کا حصہ بن سکیں ۔

          کاؤنسل  آف سائنٹفک  اینڈ انڈسٹریل  ریسرچ ( سی ایس آئی آر )  ، نیشنل انّوویشن فاؤنڈیشن  انڈیا ( این آئی ایف ) ، انڈین کونسل  آف ایگریکلچر ریسرچ ( آئی سی  اے ایس اے آر )  ، انسٹی ٹیوٹ فار ڈیزائن آف الیکٹریکل  میژرنگ  انسٹرومنٹس ( آئی ڈی ای  ایم آئی ، ممبئی ) اور آئی آئی ٹی  دہلی اس ٹیک ساپ میں شرکت کریں گی اور شرکا  مہمان   ، ترجمان ٹیکنا لوجی کی منتقلی اور اخراع سے متعلق  ایم ایس ایم ای کو درپیش  معاملات کے بارے میں بات چیت کر سکیں گے ۔

          ‘‘ انڈیا  گرین ٹیک اوپن چیلنج ’’ کا آغاز بھی کل کیا جائےگا ، جس  کا مقصد ایم ایس ایم ای کو پائیدار  اور سبز  تکنیکیں اپنانے کے لئے حوصلہ  افزائی کرنا ہے تاکہ وہ  مدت طویل  تک مقابلے میں قائم رہ سکیں ۔  

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔   ش ت  ۔  ع ا  )      ( 27 – 02 – 2019 )

U. No. 1263

 



(Release ID: 1566576) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Hindi