نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
قومی سطح کا نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹو ل کا فائنل اختتام پزیر
Posted On:
26 FEB 2019 6:57PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 27 فروری ؍قومی سطح کا نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول کا فائنل گزشتہ روز فاتحین کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 27 فروری ، 2019 کو نئی دلّی کے وگیان بھون میں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019 کے فاتحین کو انعامات تقسیم کریں گے ۔ قومی سطح کے مقابلہ کے فاتحین میں مہاراشٹر سے شویتا عمرہ ، کرناٹک سے ایم ایس انجناکشی اور بہار سے ممتا کماری شامل ہیں ۔ مقابلہ کے چار شرکاء کو کمینڈیشن ایوارڈ ( ستائشی ایوارڈ ) دیا گیا ہے ۔ جیوری میں جناب پرفل کیتکر ، محترمہ اسمتا پرکاش ، محترمہ روپا گانگولی ، ڈاکٹر اے کے دوبے اور پرویش ورما شامل تھے ۔ تمام شرکاء کو نوجوانوں کے امور اور اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) کرنل راجیہ وردھن راٹھور ( سبکدوش ) نے شرکت کی اسناد عطا کیں ۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل راٹھور نے تمام شرکاء کی کوششوں کے لئے ستائش کی اور کہا کہ مقابلہ جاتی سطح کے باعث جیوی کے لئے فاتحین کا اعلان کرنا سخت دشوار تھا ۔انہوں نے تمام شرکاء سے کہا کہ وہ آج جیت حاصل نہیں کر سکے ہیں ، وہ دل برداشتہ نہ ہوں بلکہ اپنی زندگی میں سخت محنت اور لگن سے کام کریں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ نا موافق نتائج کے لئے صورت حال کو ذمہ دار قرار نہیں دینا چاہئیے ۔ ہمیں اپنے اندر جھانکنے کی ضرورت ہے تب ہی چیمپین بر آمد ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ آرام دہ زندگی سے باہر نکل محنت و مشقت کرنا بذات خود فتح کی ایک علامت ہے ۔ ہم میں سے ہر ایک کور نئی صورت حال کا سامنا کرنے کا اہل ہونا چاہئیے چونکہ مستقبل اپنے ہاتھ میں ہے ۔
نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019 کا انعقاد نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے تحت نیشنل سروس اسکیم ( این ایس ایس ) اور نہرو یووا کیندر سنگٹھن کے ذریعہ نئے بھارت کی آواز بنئے ( بی دا وائس آف نیو انڈیا ) اور حل تلاش کریں اور پالیسی سازی میں تعاون کریں ( فائنڈ سولوشنس اینڈ کنٹری بیوٹ ٹو پالیسی ) کی تھیم کے عنوان سے مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا تھا ۔ اس فیسٹیول میں ضلعی ، ریاستی قومی سطح پر یوتھ پارلیمنٹ کے لئے 18 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کو مدعو کیا گیا تھا ۔ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019 ضلعی اور ریاستی سطح پر منعقد کیا گیا تھا ۔24 سے 28 جنوری تک ملک بھر کے 471 نامزد اضلاع میں سے جیوری کے ذریعہ اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ میں شرکت کرنے والوں میں سے ضلع یوتھ پارلیمنٹ کی سطح پر تین بہترین مقرر چنے گئے ہیں ۔نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کی سطح پر تین بہترین مقررین کو قابلیت کی بنیاد پر بالترتیب دو لاکھ روپئے ، ڈیڑھ لاکھ روپئے اور ایک لاکھ روپئے ، کے علاوہ ایک سرٹیفکیٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ دیا جائے گا ۔ یوتھ پارلیمنٹ میں تمام سطحوں پر زائد از 50 ہزار شرکاء نے حصہ لیا ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1251
(Release ID: 1566478)
Visitor Counter : 76