شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کی وزارت‘‘سب کے لئے پرواز’’ کے مرکزی خیال کے ساتھ
ایسوسی ایشن کنکلیو 2019 کا انعقاد کررہی ہے
یہ کانفرنس ہندوستان کی شہری ہوابازی کا مستقبل کے بارے میں ہے۔ یہ کانفرنس ہمارے خواب2040 کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے لہجہ اور رفتار کے تعین کے لئے صنعت ، حکومت اور ریگولیٹروں کوساتھ لانے کے لئے ہے:پربھو
حوصلہ افزائی اور نئے شعبے کھول کر صنعت کی ترقی کے لئے پابند عہد ہیں۔ جنیت سہنا
درون۔ معاشی نظام پالیسی خاکہ، طیارہ اور متعلقہ آلات، بھارت کے علاقائی نقل وحمل کے طیارے، پروجیکٹ روپی رفتار۔ ایئر کرافٹ فائنانسنگ اور لیزنگ، نیشنل ایئر کارگو پالیسی، بھارتیہ ہوائی اڈوں کو نیکسٹ جنریشن ایویشن ہب بنانے کے مشن سمیت کے خاکہ پر 30 سے زائد انڈسٹری لیڈر اور 200 سے زائد مندوبین غوروخوض کریں گے
Posted On:
26 FEB 2019 5:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26 فروری ، وزارت شہری ہوا بازی، ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا، اے اے آئی سی ایل اے ایس اور فیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز کے ساتھ مل کر کل دہلی میں ایویشن کنکلیو۔2019 کاانعقاد کررہی ہے۔اس کا مرکزی خیال‘‘ فلائنگ فار آل’’ ہے۔
شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو نے کہا کہ‘‘ فلائنگ فار آل’’ کے حکومت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا،بھارت کے شہر ہوابازی کے شعبے میں انقلاب لانے کے لئے حکومت پابند عہد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑی کامیابی والے گلوبل ایوی ایشن سمیت۔2019 کے دوران یہ خواب عمل میں آیا تھا۔ اس کانفرنس میں 85 ممالک اور عالمی شہری ہوا بازی سے تعلق رکھنے والے 1300 سے زائد مندوبین نے شرکت کی تھی۔آئندہ ہوا بازی کنکلیو میں ہندوستان میں شہری ہوابازی سے متعلق نئےکاروبار خصوصیت کے ساتھ ٹھوس نظام ہندوستان میں طیاروں کی تعمیر ، ہندوستانی اور غیرملکی ہوائی کمپنیوں کے ذریعہ ہندوستان سے طیاروں کی خریداری کے لئے سرمایہ کی فراہمی اور طیاروں کو پٹے پر دینا، ہندوستان کے ہوائی اڈوں کو نیکسٹ ۔جین ایوی ایشن ہب میں تبدیل کرنا ، گلوبل ویلیو چین میں ہندوستان کے ہر ایک گاؤں کو شامل کرکے ہوائی کارگو کی صلاحیت پیدا کرنے کے موضوع پر تبادلہ خیال ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس ہندوستان شہری ہوا بازی کے مستقبل کے بارے میں ہے۔ اس میں ہمارے ویژن 2040 کو شرمندہ تعبیر کرنے کی غرض سے لہجہ اور رفتار قائم کرنے کے لئے انڈسٹری لیڈروں، حکومت اور ریگولیٹروں کو ایک جگہ پر کیا ہے۔
کنکلیو کے اغراض و مقاصد کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے شہری ہوا بازی کے وزیرمملکت جناب جینت سہنا نے کہا کہ‘‘ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ہندوستان کے ہوائی بازی کے شعبے میں آئینی ضابطوں اور معقول پالیسی مدد سے بے پناہ ترقی دیکھی گئی ہے۔ کاروباری طور پر جڑے ہوئے 100 سے زائد ہوائی اڈوں کے ساتھ شہری ہوا بازی کو ہندوستانیوں کی زندگی میں مرکزی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔ ہم حوصلہ افزائی اور نئے شعبے کھول کر صنعت کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔مجھے یقین ہے کہ یہ کانفرنس اہم شعبوں میں خصوصی توجہ کے ساتھ ہندوستان کے شہری ہوا بازی کے اگلے مرحلے کی ترقی کے لئے بنیاد فراہم کرے گی۔
30 سے زائد انڈسٹری لیڈر، ڈرون۔ ایکو سسٹم پالیسی روڈ میپ، ہندوستان میں علاقائی ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ سمیت طیاروں اور متعلقہ آلات کی تیاری، پروجیکٹ روپی رفتار ۔ہندوستان سے ایسے طیاروں کی خریداری کے لئے سرمایہ کاری اور طیاروں کو پٹہ پر دینے، قومی ایئر کارگو پالیسی اور ہندوستان کے ہوائی اڈوں کو نیکسٹ جین ایوی ایشن ہب میں تبدیل کرنے کے مشن پر کانفرنس کے پانچ اہم اجلاس میں غوروخوض ہوگا۔ یہ غوروخوض مسافروں، کارگو اور ایم آر او سیکٹر کی ترقی پر مجموعی اور وسیع ترقی کے لئے محرک ثابت ہونگے۔ اس غوروخوض میں 200 سے زائد مندوبین حصہ لیں گے۔
ہندوستان کی شہری ہوابازی کی صنعت توسیع کی بے مثال دور سے گزررہی ہے۔یہ کم لاگت کے کیئر‘‘این سی سی، مارڈن ایئر پورٹ، گھریلو ہوائی کمپنیوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)، جدید معلوماتی ٹیکنالوجی(آئی ٹی) مداخلت اور علاقائی کنکٹیویٹی پر توجہ، جیسے عناصر پر مبنی ہے۔
۔
U- 1244
(Release ID: 1566421)
Visitor Counter : 101