نیتی آیوگ

نیتی آیوگ کے اٹل اختراعاتی مشن نے ایرو انڈیا میں اے ٹی ایل ڈرون ماڈیول جاری کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 FEB 2019 7:09PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 22 فروری ؍ بنگلورو میں جاری ایرو انڈیا 2019 میں اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریوں کے لئے نیتی آیوگ کے اٹل اخترعاتجی مشن اور آئی آئی ٹی ، بمبئی کی ایک اسٹارٹ اپ درونا ایوی ایشن نے اے ٹی ایل ڈرون ماڈیول لانچ کیا ہے : گیٹ ، سیٹ ، گو لانچ کیا ہے ۔ اے ٹی ایل ڈرون ماڈیول کو ڈاکٹر جی ستیش ریڈی، چیئر مین ڈی آر ڈی او اور سنجے جاجو ، جوائنٹ سیکریٹری ، محکمہ دفاعی پروڈکشن ، کے علاوہ اپوروا گوڈبولے ، سی ای او ، درونا ایوی ایشن اور اے آئی ایم کے نمائندگان کے ذریعہ لانچ کیا گیا ۔
نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت نے کہا کہ پرواز کا تخیل نو جوانوں کے ساتھ ساتھ بوڑھوں کے لئے بھی ہمیشہ سے دل چسپی کا باعث رہا ہے ۔ اے ٹی ایل ڈرون ماڈیول کے آغاز کے ساتھ بھارت کے نو جوان طلباء بھارت میں کمیونٹی کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اپنا ذاتی ڈرون بنانا اور اسے استعمال کرنا سیکھیں گے ۔
اے آئی ایم کے مشن ڈائرکٹر جناب آر ۔ رمنن نے کہا کہ آج کے چوتھے صنعتی انقلاب کے دور میں طبیعیات ، ریاضی ، کیمسٹری ، انجینئرنگ اور سینسر تکنالوجی کر مربوط کرنے کے لئے ڈرون انتہائی اہم تکنالوجیوں میں سے ایک ہے جس کے استعمال کے ذریعہ ہم اختراعاتی حل کی ایک وسیع دست رسی حاصل کر سکتے ہیں ۔
درونا ایوی ایشن ڈرون اختراعات کے نظریہ کی حامل ڈرون تیار کرنے والی بھارت کی پہلی کمپنی ہے ۔ در حقیقت اے ٹی ایل ڈرون ماڈیول کے ذریعہ اختراعات اور ایجادات کے لئے حد بندی آسمان تک واقع ہے ۔ا طلباء اپنے تعلیمی مضامین ، خاص طور پر فزکس اور ریاضی کو اس ماڈیول سے مربوط کر سکیں گے اور اپنی ہنر مندی کے ذریعہ مسائل کو حل کر سکیں گے ۔

U . 1187
 


(ریلیز آئی ڈی: 1565929) وزیٹر کاؤنٹر : 92
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी