نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرجمہوریہ ہند نے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح /ملک وقوم کے نام وقف کئے
کرشناپٹنم پورٹ ۔ اوبلاوریپلے ریل لائن ایک عطیہ برکت ہے
معذورافراد کی ہنرمندی کی تربیت کے ادارے کمپوزٹ ریجنل سینٹرکی عمارت کا افتتاح
جذبات سے مغلوب نائب صدرجمہوریہ نے اپنی عوامی زندگی خدمات کے یاد گارواقعات کو یاد کیا
Posted On:
21 FEB 2019 6:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،22فروری : نائب صدرجمہوریہ ہند ، جناب ایم وینکیانائیڈونے وینکٹاچلم ۔ ویلی کلواور اوبلاوریپلے ۔ چیرلوپلی (کرشنم اوبلاورائے پلی ریل لائن پروجیکٹ کے جزو) سمیت مختلف ریلوے پروجیکٹ کا افتتاح کیا اورنیلورریلوے اسٹیشن اورکرشناپٹنم سے راپورواسٹیشن تک تمام اسٹیشنوں پرمسافروں کی سہولیات کے بعض ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔
ریل مسافروں کی سہولیات سے متعلق دیگر اقدامات میں نیلوٹاون اورچینئ کے درمیان دن میں مسافرت کی سہولت پیداکرنے والی نیلورچینئ میموسروس کا افتتاح اور نیلور ، گنتوراوررینی گنتا میں ہائی اسپیڈوائی فائی کو ملک وقوم کے نام وقف کیاجاناشامل ہے ۔
اس موقع پر جناب نائیڈونے اکم پیٹ ریلوے اسٹیشن پرنئے فٹ اووربرج ، تری ووٹیورریلوے اسٹیشن پر نئے بکنگ آفس گمی دنپندی پرلیول کراسنگ کی جگہ نئے سب وے ( نئے زیرزمین راستے ) کو بھی ملک وقوم کے نام وقف کیا۔ جناب نائیڈونے تروپتی ریلوے اسٹیشن پرویڈیو لنک کے ذریعہ مسافروں کی تازہ کارسہولیات اور نیلوساوتھ ریلوے اسٹیشن پر فٹ اوور برج کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر گڈوورکو وجے واڑہ سے جوڑنے والی ایک نئی انٹرسٹی ریل شروع کئے جانے کی نائب صدرجمہوریہ ہند کی تجویز کے جواب میں ریلوے کے وزیر جناب پیوش گوئل نے اعلان کیا کہ دن میں چلائی جانے والی یہ ریل گاڑی جلد ہی شروع کی جائیگی ۔
نائب صدرجمہوریہ موصوف نے اس تقریب میں موجود حاضرین سے خطاب کے دوران اس امرپراظہارمسرت کیاکہ راپور اور وینکٹاچلم کے درمیان سفرکے لئے ریلوے لائن شروع کئے جانے کے ان کے خواب کو دسمبر ،2019میں عملی تعبیر کا جامہ پہنچادیاجائیگا ۔انھوں نے کہاکہ نیلورریلوے اسٹیشن کی ازسرنو ترقی اور نیلورسے چینئ تک میموریل سروس شروع کئے جانے سے انھیں ازحدتشفی ہوئی ہے ۔
اوبلاوری پلی اور کرشناپٹنم پورٹ کے درمیان نئی ریلوے لائن کو ایک عطیہ برکت قراردیتے ہوئے جناب نائیڈونے کہاکہ سرنگوں کی تعمیر کے زیرالتواکام جلد ہی مکمل کردیئے جائیں گے ۔ اس نئی ریلوے لائن سے نہ صرف یہ کہ مسافرت کے فاصلے میں کمی ہوجائیگی بلکہ وجے واڑہ ۔ گڈوورمین لائن کو وینکٹاچلم اسٹیشن پر جوڑنے والی لائن سے بندرگاہ سے سازوسامان کی نقل وحرکت میں زبردست سہولت پیداہوجائیگی ۔ یادرہے کہ کرشناپٹنم پورٹ ۔اوبلاوری پلے لائن کی اہمیت کے پیش نظر اس علاقے کی ازسرنوترقی کا ذکرکرتے ہوئے جناب نائیڈونے کہاکہ انھوں نے یہ معاملہ اس سے پہلے اس وقت اٹھایاتھا جب سابق وزیراعظم ، آنجہانی اٹل بہاری واجپئ کی کابینہ میں نتیش کمارریلوے کے وزیرتھے ۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت سے اب تک اس معاملے میں ان کی کوششیں مسلسل جاری رہی ہیں ۔
واضح ہوکہ وینکٹاچلم اورراپور کے درمیان نئی مسافرخدمات کے آغاز سے مسافروں کی سات اسٹیشنوں کی مانگ پوری ہوجائیگی ۔ جناب نائیڈونے وینکٹاچلم اورراپروکے درمیان مسافرت کی خدمات شروع کئے جانے کی ان کی تجویز منظورکرنے کے لئے ریلوے کے وزیرجناب پیوش گوئل اور ریلوے بورڈ کابھی شکریہ اداکیا۔
جناب نائیڈونے کہاکہ متعدد ریلوے پروجیکٹس سے نہ صرف یہ کہ رابطہ کاری میں زبردست اضافہ ہوگا اور مسافروں کی حفاظت اور آرام کی خدمات ازحدمعیاری ہوجائیں گی بلکہ اس سے سفرکی بھی خاطرخواہ آسانی پیداہوجائیگی ۔ انھوں نے کہاکہ نیلورریلوے اسٹیشن کی ازسرنوترقی کے نتیجے میں اس اسٹیشن کی عمارت ایک ایسی یادگارعمارت ہوجائیگی، جس میں فوڈکورٹس اورشاپنگ کیاسکس سمیت متعدد جدید سہولیات شامل ہوں گی ۔ اس اسٹیشن کو نئے سرسے ترقی دیئے جانے سے نیلوراسٹیشن کی برینڈ امیج قائم کئے جانے میں مدد ملے گی ۔
جناب وینکیانائیڈونے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ مرکزی وریاستی سرکاریں سیاست سے بالاترہوکر مل کر عوامی خدمات اورفلاح کے لئے کام کریں ۔ انھوں نے سیاستدانوں سے بھی اپیل کی کہ ہندوستان کی سلامتی اتحاد ویکجہتی سے متعلق معاملات پرسیاست نہ کی جائے ۔ ملک کی سلامتی اور یکجہتی کو قطعا نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے ۔
اس موقع پرجذبات سے مغلوب نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہاکہ شہریوں پر مرکوز اورمسافروں کی سہولت کے لئے شروع کئے جانے والے ان منصوبوں سے انھیں ازحد تشفی ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ آج کے علاوہ ان کی زندگی کی دودہائیاں بھی یادگارواقعات سے لبریز ہیں ۔ متعدد ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کی کوششوں کی یاد دلاتے ہوئے انھوں نے کہاکہ 2001میں شروع کیاجانے والا سورن بھارت ٹرسٹ ایسا ہی ایک یادگار اقدام تھا۔
جناب وینکیانائیڈونے کہاکہ ان کی زندگی کے دیگریادگارواقعات میں اسمارٹ سٹیز پروگرام سووچھ بھارت ، ہاوسنگ فارآل ، شہروں کی ڈھانچہ جاتی سہولیات کے لئے امروت اسکیم کا مختلف شہروں میں میٹروریل خدمات کے آغاز آرای آراے پرعمل درآمد ایک آرڈیننس کا اعلان اورتلنگانہ کے کھمم ضلع کے ساتھ منڈلوں کی شمولیت شامل ہے ۔ اس موقع پرانھوں نے 2014میں اے پی ری آرگنائزیشن بل پارلیمنٹ میں منظورکئے جانے کے دوران آندھرپردیش سے انصاف کو یقینی بنانے کے لئے زبردست جدوجہد کی تھی ۔ انھوں نے کہاکہ اسی طرح انھوں نے ‘‘سبھی کے لئے مکان ’’کی اسکیم کے تحت آندھراپردیش کے لئے 11لاکھ مکانات منظورکرائے جانے اور ریاست کے ہاوسنگ منصوبوں کے لئے 10ہزارکروڑروپے کاسرمایہ منظورکرانے کے لئے زبردست کوششیں کی تھیں ۔ اس موقع اپنی تقریرمیں نائب صدرجمہوریہ موصوف نے اپنے سربیا ، مالٹااوررومانیہ کے سفرکے دوران سربیاکی پارلیمنٹ سے خطاب کے یادگارلمحات کی یاد تازہ کی ۔ بعد ازاں جناب نائیڈونے کمپوزٹ ریجنل سینٹرفاراسکل ڈیولپمنٹ ، معذورافراد کی بحالی اورانھیں بااختیاربنائے جانے کے دفاترکی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے جناب وینکیانائیڈونے ایسی معذورافراد دوست احتجاجی سہولیات کو فروغ دیئے جانے پرزوردیاجس سے وہ بے روک ٹوک سفرکرسکیں ۔
جناب نائیڈونے کہاکہ سی آرسی جیسے سینٹروں سے معذورافراد کو ہنرمندی اورتربیت دے کر بااختیاربنایاجاسکے گا۔ انھوں نے اس بات پرخوشی کا اظہارکیاکہ وھیل چیئر ، اسمارٹ کین ،ڈیجیٹل ہیرنگ ایڈز، موٹرائزد ٹرائی سائیکل ، لمس ، کلیپرس اور دیگرمعذوردوست سازوسامان سمیت 1731مشینیں سی آرسی کے ذریعہ استفادہ کنندگان کے ذریعہ تقسیم کی گئیں ۔ انھوں نے ملازمتوں میں معذورافراد کے لئے ریزرویشن جیسے متعدد اقدامات کے لئے سرکار کی ستائش کی انھوں نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹرکو بھی اس مقدس مشن میں آگے بڑھ کر معذورافراد کو ملازمتیں فراہم کرنی چاہیئں اورانھیں اس کے مطابق تربیت دی جانی چاہیئے ۔
یاد رہے کہ پہلے سی آرسی سینٹر جوبلی ہاسپٹل سے کام کرتاتھا اوراس مرکز سے 30ہزارسے زائد استفادہ کنندگان کی ضرورتوں کی تکمیل کی گئی تھی ۔
سماجی انصاف وتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر، جناب تھاورچند گہوت ، ریلوے اورکان کنی کے امورکے مرکزی وزیر، جناب پیوش گوئل ،آندھراپردیشن کی میونسپل انتظامیہ کے امورکے وزیر، جناب پونگورونارائنا، آندھرپردیش سرکارکے زراعت باغبانی ، سیری کلچر اورایگری پروسیسنگ کے امورکے وزیر ، جناب سومی ریڈی چندرموہن ریڈی اور دیگرمعززشخصیات بھی اس موقع پرموجود تھیں ۔
U-1186
(Release ID: 1565923)